تازہ ترین

امت مسلمہ کا اہم ترین فریضہ جاہلیت کے محاذ کا مقابلہ ہے: رہبر انقلاب

  رہبرانقلاب اسلامی نے فرمایا ہے کہ امت اسلامیہ کا اہم ترین فریضہ جاہلیت کے محاذکا مقابلہ کرنا ہےجس کی سرپرستی امریکا کر رہا ہے- اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ کے مطابق رہبرانقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے جمعرات کو پیغمبراسلام حضرت محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے یوم بعثت کی مناسبت […]

شئیر
22 بازدید
مطالب کا کوڈ: 1935

 

رہبرانقلاب اسلامی نے فرمایا ہے کہ امت اسلامیہ کا اہم ترین فریضہ جاہلیت کے محاذکا مقابلہ کرنا ہےجس کی سرپرستی امریکا کر رہا ہے-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ کے مطابق رہبرانقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے جمعرات کو پیغمبراسلام حضرت محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے یوم بعثت کی مناسبت سے ایران کے اعلی حکام ، تہران میں متعین اسلامی ملکوں کے سفیروں اور شہدا کے اہل خانہ سے ملاقات میں فرمایا کہ اسلامی جمہوریہ ایران بعثت رسول اکرم (ص) کی تعلیمات کو عام کرنے میں پیشقدم ہے اور اس مشن کو جس کا آغاز امام خمینی (رح) نے کیا تھا بڑی طاقتوں سے مرعوب ہوئے بغیر آگے بڑھا رہاہے -رہبرانقلاب اسلامی نے قرآنی آیات کا حوالہ دیتے ہوئے بعثت کے گہرے مفاہیم پر روشنی ڈالی – آپ نے اس بات کا ذکرکرتے ہوئے کہ انسانیت ہمیشہ بعثت کی تعلیمات کی محتاج رہے گی،جاہلیت کے محاذکو بعثت کے مدمقابل محاذ قراردیا اور فرمایا کہ جاہلیت کا تعلق پیغمبراسلام کے دور سے ہی نہیں ہے بلکہ پیغمبران الہی نے ہدایت کا جو راستہ متعارف کرایا تھا اس کے مدمقابل ایک محاذ کا نام ہے، جو آج سائنس وٹیکنالوجی کا استعمال کرکے نئی شکل میں دنیا کے سامنے موجود ہے- رہبرانقلاب اسلامی نے اس بات پر زوردیتے ہوئے کہ دنیا پر حکمفرما صیہونی نظریہ شیطانوں کے بنائے ہوئے نظام کا واضح نمونہ ہے، فرمایا کہ دنیا کی موجودہ صورتحال صیہونیوں کے وسیع سرمایہ دارانہ نظام کی اجارہ داری کا نتیجہ ہےجو امریکا جیسی حکومت پر بھی غلبہ اور اثرورسوخ رکھتاہے آپ نے فرمایا کہ( امریکا اور صیہونیوں کے زیراثرملکوں میں )وہی دھڑا اور جماعت اقتدار میں آسکتی ہے جو صیہونیوں کی پیروی کرے –

 آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے فرمایا کہ امت اسلامیہ ، ایران اور اسلامی بیداری کی عظیم تحریکوں کی بنیاد، فاسد صیہونی لابی کی حکمرانی اور اجارہ داری کا مقابلہ کرنا ہے -آپ نے فرمایا کہ آج اسلام دشمنی، ایران دشمنی اور شیعہ دشمنی امریکا اور اس سے وابستہ حکومتوں کی اصل پالیسی ہے –

رہبرانقلاب اسلامی نے ، بڑی طاقتوں کے فتنہ و فساد کے مقابلےمیں امت اسلامیہ اور ایرانی عوام کی ہوشیاری کو ان طاقتوں کی ناراضگی کا اصل سبب قراردیا اور فرمایا کہ چونکہ ایران علاقے میں امریکا کی پالیسیوں کی مخالفت کرتاہے اسی لئے وہ ایران پرپابندیاں عائد کرنے کی دھمکیاں دیتاہے اور اسلامی جمہوریہ ایران کو ہی علاقے میں اپنی توسیع پسندانہ پالیسیوں کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ سمجھتاہے –

آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے اس بات پر زوردیتے ہوئے کہ جاہلیت اور شیطانی طاقتوں کےمحاذ کی حکمرانی کا نتیجہ طغیان، طاغوت اور سرکشی ہے فرمایا کہ جاہلیت اور طاغوت کا محاذ، ایٹم بم کے ذریعے ہیروشیما میں لاکھوں انسانوں کو موت کی نیند سلادیتاہے لیکن کئی عشرے گذرجانے کے بعد بھی وہ معافی مانگنے کے لئے تیارنہیں ہے –

آپ نے فرمایا کہ یہی محاذ عراق، افغانستان اور دیگرملکوں کو تباہ و برباد کر رہا ہے لیکن کہیں سے شرمندگی کا اظہار نہیں کررہا ہے ۔

 رہبرانقلاب اسلامی نے فرمایا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے کبھی بھی کسی کے خلاف جنگ شروع نہیں کی ہے اور نہ ہی وہ کسی کے خلاف جارحانہ عزائم رکھتاہے لیکن وہ اپنے موقف کو پوری قوت کے ساتھ بیان کرتاہے اور آئندہ بھی اپنے موقف کا اعلان کرتارہے گا –

این مطلب بدون برچسب می باشد.

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

دیدگاهتان را بنویسید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *