تازہ ترین

ملک میں شعبان کا چاند نظر نہیں آیا، چیرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان

پاکستان میں شعبان المعظم کا آغاز 9 مئی بروز پیر سے ہوگا جب کہ شب برأت 22 اور 23 مئی کی درمیانی شب کو ہوگی۔   کراچی: ملک بھر میں شعبان کا چاند نظر نہیں آیا جس کے بعد یکم شعبان 9  مئی بروز پیر کو ہوگی۔ کراچی میں چیرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب […]

شئیر
33 بازدید
مطالب کا کوڈ: 1949

پاکستان میں شعبان المعظم کا آغاز 9 مئی بروز پیر سے ہوگا جب کہ شب برأت 22 اور 23 مئی کی درمیانی شب کو ہوگی۔ 

 کراچی: ملک بھر میں شعبان کا چاند نظر نہیں آیا جس کے بعد یکم شعبان 9  مئی بروز پیر کو ہوگی۔

کراچی میں چیرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان کی زیر صدارت شعبان المعظم کا چاند دیکھنے کے لیے اجلاس ہوا جس میں مختلف مکاتب فکر کے علمائے کرام سمیت ماہرین فلکیات نے شرکت کی جب کہ ملک بھر کے 13 مقامات پر بھی زونل کمیٹیوں کے اجلاس ہوئے جہاں سے چاند کی کوئی شہادت نہیں ملی۔

زونل کمیٹیوں کی جانب سے ملک کے کسی مقام سے چاند نظر آنے کی شہادت موصول نہ ہونے پر مفتی منیب الرحمان نے چاند نظر نہ آنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں یکم شعبان المعظم کا آغاز 9 مئی بروز پیر سے ہوگا جب کہ شب برأت 22 اور 23 مئی کی درمیانی شب کو ہوگی۔

این مطلب بدون برچسب می باشد.

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

دیدگاهتان را بنویسید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *