تازہ ترین

خالص نیت معاشرے کو کامیابی کی طرف لے جاتی ہے

 حضرت آیت‌ الله سید محمدعلی علوی گرگانی نے ایران کے انتظامیہ امور کے فرمانداروں سے ملاقات میں انسان کو آخرت پر توجہ کرنے کی ضرورت کی تاکید کی ہے اور بیان کیا : بعض لوگ آخرت پر ایمان رکھتے ہیں اور دنیا میں آخرت کا سامان جمع کرتے ہیں لیکن افسوس کی بات ہے کہ بعض لوگ صرف دنیا کو دیکھتے ہیں اور وہ آخرت سے پوری طرح غافل ہو چکے ہیں ۔

شئیر
47 بازدید
مطالب کا کوڈ: 196

 انہوں نے قرآن کریم کی آیات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے آخرت و ثواب اور عقاب کو حق جانا ہے اور وضاحت کی : انسان کو خاص توجہ رکھنا چاہیئے کہ خداوند عالم اس کے اعمال اور اس کی نیت کے مطابق اجر دے گا اس وجہ سے خیر و نیک امور کو انجام دینے کی کوشش کرنی چاہیئے ۔
حوزہ علمیہ قم میں درس خارج کے مشہور و معروف استاد نے تاکید کی : دنیا میں خالص نیت و اعمال انسان کو اچھے آخرت تک پہونچاتی ہے ۔
 حضرت آیت ‌الله علوی گرگانی نے اس بیان کے ساتھ کہ کسی بھی شخص کے لباس و مقام کی کوئی حیثیت نہیں ہوتی ہے اظہار کیا : صرف انسان کا اعمال و خالصانہ نیت ہے جو خداوند عالم کے نذدیک اہمیت کا حامل ہے ۔
انہوں نے آیات و روایات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے انسان کی روزی و رزق کو مشخص و معین جانا ہے اور بیان کیا : انسان کو دنیا اور اس کے متعلق چیزوں کے لئے پریشان نہیں ہونا چاہیئے کیونکہ خداوند عالم کی طرف سے انسان کی روزی مشخص ہے ۔
 حضرت آیت ‌الله علوی گرگانی نے الہی نعمات کو خداوند عالم کی طرف سے نشانی جانا ہے اور بیان کیا : خداوند عالم نے جو نعمتیں ہمیں عنایت کی ہے اس کے ذریعہ سے وہ پہچانا جاتا ہے ہم لوگوں کو بھی اس کی بے پناہ نعمت کا شکر گزار ہونا چاہیئے ۔
انہوں نے اس بیان کے ساتھ کہ الہی نیت کاموں کے پھل ملنے کا سبب ہوتا ہے بیان کیا : سب لوگوں کو چاہیئے کہ اپنے ہر کاموں میں خالص و الہی نیت رکھیں تا کہ معاشرے میں اس کے آثار نظر آئے ۔

 

 

 

این مطلب بدون برچسب می باشد.

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

دیدگاهتان را بنویسید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *