تازہ ترین

جامعه روحانیت بلتستان کے وفد کی آیت الله محسن قمی سے ملاقات

جامعه روحانیت بلتستان کے وفد نے مقام معظم رهبری حضرت آیت الله سید علی خامنه ای کے دفتر میں انکے انٹرنیشنل امور کے انچارج حضرت آیت الله محسن قمی سے ملاقات کی.

شئیر
60 بازدید
مطالب کا کوڈ: 202

جامعه روحانیت بلتستان کے وفد میں کابینه سے صدر جامعه روحانیت حجت الاسلام محمد علی ممتاز نائب صدر حجت الاسلام نیاز علی اسدی, جنرل سیکرٹری حجت الاسلام مشتاق حسین حکیمی, اور نظارتی کونسل کے اراکین حجت الاسلام ڈاکٹر فدا حسین عابدی, حجت الاسلام ڈاکٹر غلام محمد فخر الدین , حجت الاسلام ڈاکٹر شبیر حسین فصیحی اور مجلس عامله کے رکن حجت الاسلام محمد حسین حیدری شامل تهے.
اس ملاقات میں بین الاقوامی اور حوزه علمیه کے مختلف امور پر تبادله خیال هوا. اور جامعه روحانیت بلتستان نے طلاب کے مختلف تعلیمی مشکلات کو آیت الله محسن قمی کی خدمت میں پیش کیا. اور حوزه علمیه میں مقیم طلاب کے بچوں کے لئے درپیش مشکلات کو حل کرنے کی بهی درخواست کی جس پر آپ نے ان مشکلات کو حل کرنے کی یقین دهانی کی.
آپ نے فرمایا که انقلاب اسلامی ایران کے خیمے کا درمیانی ستون جن رسیوں سے مضبوط کیا هوا هے ان میں سے ایک رسی پاکستان میں هے اگر پاکستان میں تشیع کمزور هوجائے تو حقیقت میں یه انقلاب اسلامی کی کمزوری هے.
آپ نے فرمایا که پاکستان کے تشیع کی مشکلات کا حل آپ کے هاته میں هے اگر آپ لوگ چاهیں تو خود ان مشکلات کا حل نکال سکتے هیں اور خود شیعیان پاکستان کو هی ان مشکلات کا حل تلاش کرنا چاهیے.
آپ نے آخر میں نصیحت کرتے هوئے فرمایا که عوام اپنا دین قرآن یا احادیث کی کتابوں سے نهیں لیتے هیں بلکه وه اپنے علاقے کے عالم سے لیتے هیں تو اس لئے آپ کوشش کریں که لوگوں کو نیک گفتار کے ذریعے بلکه اپنے عمل اور کردار کے ذریعے سے دین کے زیاده سے زیاده قریب کریں.

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

دیدگاهتان را بنویسید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *