یکم مئی سے گلگت میں لوڈشیڈنگ کا مکمل خاتمہ ہوگا، ایکسین برقیات
ایکسئین واٹر اینڈ پاور حامد حسین نے کہا ہے کہ یکم مئی سے گلگت شہر اور نواحی علاقوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا مکمل خاتمہ ہوگا، اور صارفین کو چوبیس گھنٹے بجلی فراہم کی جائیگی، انہوں نے کے پی این سے بات چیت کرتے ہوئے بتایاکہ سردیوں میں پانی کی شدید کمی کی وجہ سے […]
ایکسئین واٹر اینڈ پاور حامد حسین نے کہا ہے کہ یکم مئی سے گلگت شہر اور نواحی علاقوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا مکمل خاتمہ ہوگا، اور صارفین کو چوبیس گھنٹے بجلی فراہم کی جائیگی، انہوں نے کے پی این سے بات چیت کرتے ہوئے بتایاکہ سردیوں میں پانی کی شدید کمی کی وجہ سے بجلی کی پیدوار نصف سے بھی کم ہوتی ہے اب موسم بہتر ہونے کے ساتھ ساتھ کارگاہ نالے میں پانی اضافہ ہورہا ہے اور کارگاہ نالے کے پاور ہائوس سے اس وقت بجلی کی اسی فیصد پیدوار ہمیں مل رہی ہے اسی طرح نلتر نالے میں بیس اپریل سے پانی کے بہائو میں اضافے کے سات ساتھ گلگت شہر اور نواحی علاقوں میں لوڈشیڈنگ کے دوراینے میں نمایاں کمی آئیگی اور صارفین کو روزانہ اٹھارہ گھنٹے تک بجلی فراہم کی جائیگی انہوں نے ایک سوال کے جواب میں بتایاکہ نلتر چودہ میگاواٹ پاور ہائوس جنوری میں مکمل ہوا تھا مگر اس پاور ہائوس کی گلگت شہر تک ٹرانسمیشن لائن مکمل نہیں ہوئی تھی جس کی وجہ سے ہم ا س پاور ہائوس سے صرف آٹھ میگاواٹ بجلی پرانے سرکٹ کے تحت شہر کو فراہم کررہے تھے اب نئی ٹرانسمیشن لائن تقربیاً مکمل ہوچکی ہے صرف چار ٹاورں کاکام باقی ہے جو اگلے دس دنوں میں مکمل ہوگا ،جبکہ اس پاور ہائوس سے مکمل چودہ میگاواٹ کا لوڈدینے اور مشینری چیک کرنے کیلئے تین چینی انجینئرز بھی گزشتہ روز گلگت پہنچ چکے ہیں ہمیں توقع ہے کہ یکم مئی سے قبل نہ صرف نلتر چودہ میگاواٹ سے مکمل بجلی فراہم ہوگی بلکہ نئی ٹرانسمیشن لائن بھی مکمل ہوگی اور ساتھ نالوں میں پانی کے مقدار میں بھی اضافہ ہوگا جس کے بعد ہم اگلے ماہ یعنی یکم مئی سے گلگت شہر اور نواحی علاقوں سے بجلی کی لوڈشیڈنگ کا مکمل خاتمہ کرینگے اور صارفین کو چوبیس گھنٹے بجلی فراہم کرینگے جس کے بعد گلگت شہر ملک کا واحد شہر ہوگا جو لوڈشیڈنگ فری ہوگا انہوں نے کہا کہ ہم یکم مئی سے لوڈشیڈنگ ختم کرنے کیلئے تمام اقدامات کررہے ہیں اگر موسم نے ہمارا ساتھ دیا تو ہم اپنے مقصد میں ہر صورت میں کامیاب ہونگے ۔
این مطلب بدون برچسب می باشد.
دیدگاهتان را بنویسید