تازہ ترین

موجودہ حکومت روزانہ کی بنیاد پر ایک کروڑکا گھپلا کر رہی ہے،فتح اللہ خان

پاکستان تحریک انصاف گلگت بلتستان کے جنر ل سیکرٹری فتح اللہ خان نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت روزانہ کی بنیاد پر ایک کروڑکا گھپلا کر رہی ہے اور دیگر محکموں باالخصوص واٹر اینڈ پاور،محکمہ تعمیرات عامہ میں جتنے منٹننس ،مر مت کے نام پہ روزانہ فا ئلوں پہ دستخط ہو تے ہیں لیکن عملی […]

شئیر
33 بازدید
مطالب کا کوڈ: 2076

پاکستان تحریک انصاف گلگت بلتستان کے جنر ل سیکرٹری فتح اللہ خان نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت روزانہ کی بنیاد پر ایک کروڑکا گھپلا کر رہی ہے اور دیگر محکموں باالخصوص واٹر اینڈ پاور،محکمہ تعمیرات عامہ میں جتنے منٹننس ،مر مت کے نام پہ روزانہ فا ئلوں پہ دستخط ہو تے ہیں لیکن عملی طور پر کو ئی کام نہیں ہو رہا ہے ۔ لاکھوں سیاحوں نے گلگت بلتستان کا رخ کر نا ہے لیکن سیاحوں کی سہولیات کے لئے کو ئی بھی اقدام نہیں اٹھا یا گیا ہے ۔انہوں نے کے پی این سے گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ تمام وزراء بے بس ہیں اور وزیر اعلیٰ کی نوکری تک محدود ہیں بطور اپوزیشن ہماری رسائی محکموں کی فا ئیلوں تک دیں تو ہم ان کے ہر پل کے ثبوت دینگے اور اس وقت بھی تعمیرات عامہ کا ایکسئین وزیر اعلیٰ ہائوس میں آکر دستخط کر تا ہے اور دفتر ی اوقات کے بعد بھی سرکاری کاموں کی فا ئلوں پہ دستخط ہو تے ہیں اور کروڑوں کی رقم کی بندر بانٹ ہو تی ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے دل میں بھی (ن) لیگ کے لیئے محبت ہے پی پی پی والے کو ئی سخت بیان اس لیئے دیتے ہیں تا کہ ان کے دو چار کام نکل سکیں اور کام نکل جا نے کے بعد پی پی پی والے خاموش رہتے ہیں یہ دونوں جماعتیں سکے کے دو رخ ہیں ان جماعتوں سے کو ئی امید نہیں ہے کہ ان جماعتوں کے نمائندے عوامی مسائل کے حل کے لئے کام کرینگے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف اس کر پشن لاقانونیت کے خلاف بر سر پیکار ہے اور تنظیمی ڈھا نچا مکمل ہو نے کے بعد میدان سجا ئیگی اس وقت کر پشن کی ہر بات ثبوت کے ساتھ کی جا ئے گی ۔

این مطلب بدون برچسب می باشد.

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

دیدگاهتان را بنویسید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *