تازہ ترین

ہم یہ کام تو کسی صورت نہیں ہونے دیں گے، آرمی چیف نے امریکی قومی سلامتی کے مشیر کو دوٹوک جواب دیدیا

راولپنڈی ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور باجوہ نے آرمی چیف قمر جاوید باجوہ سے امریکہ کے قومی سلامتی کے مشیر میک ماسٹر کی ملاقات کی تفصیل جاری کردی ۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا کہ امریکی قومی سلامتی کے مشیر میک ماسٹر نے […]

شئیر
27 بازدید
مطالب کا کوڈ: 2094

راولپنڈی ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور باجوہ نے آرمی چیف قمر جاوید باجوہ سے امریکہ کے قومی سلامتی کے مشیر میک ماسٹر کی ملاقات کی تفصیل جاری کردی ۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا کہ امریکی قومی سلامتی کے مشیر میک ماسٹر نے جی ایچ کیو میں آرمی چیف سے ملاقات کی جہاں انہیں دہشت گردی کے خلاف جنگ اور خطے کے استحکام کے حوالے سے پاکستان کی کوششوں پر بریفنگ دی گئی ،انہیں بتا یا گیا کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں رنگ و نسل کو بالائے طاق رکھ کر کارروائی کر رہا ہے ۔اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان خود اسٹیٹ سپانسرڈ دہشت گردی کا شکار ہے ،ہم کسی کے لیے جنگ لڑنے کے الزام کو سختی سے مسترد کرتے ہیں اور پاکستان اپنی سرزمین کسی کے خلاف استعمال نہیں ہونے د ے گا۔امریکی قومی سلامتی کے مشیر نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی فوج کی کوششوں کو سراہا اور انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ خطے میں استحکام اور امن کے لیے مدد کرتے رہیں گے ۔

این مطلب بدون برچسب می باشد.

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

دیدگاهتان را بنویسید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *