تازہ ترین

صدر جامعہ روحانیت سید احمد رضوی اور سپیکر ڈاکٹر احسان رضی کا شیخ عیسی قاسم کے خلاف آل خلیفہ حکومت کے ظالمانہ اقدام کی مذمت

انتہائی افسوس اور حیرانگی کے ساتھ اطلاع ملی کہ آل سعود اور آل خلیفہ کے دباؤ کے نتیجے میں اس ملک کی اعلی فوجداری عدالت نے ملزمین اور ان کے وکلاء کی حاضری کے بغیر دس رسمی سماعتوں کے بعد آخر کار اتوار کو بحرینی عوام کے معنوی رہنما، بزرگ عالم دین آیت اللہ شیخ […]

شئیر
24 بازدید
مطالب کا کوڈ: 2265

انتہائی افسوس اور حیرانگی کے ساتھ اطلاع ملی کہ آل سعود اور آل خلیفہ کے دباؤ کے نتیجے میں اس ملک کی اعلی فوجداری عدالت نے ملزمین اور ان کے وکلاء کی حاضری کے بغیر دس رسمی سماعتوں کے بعد آخر کار اتوار کو بحرینی عوام کے معنوی رہنما، بزرگ عالم دین آیت اللہ شیخ عیسی قاسم اور دیگر ملزمین کے خلاف اپنا ظالمانہ حکم جاری کر دیا۔

اس حکم کے مطابق، شیخ عیسی قاسم کا تین ملین بحرینی دینار کی مقدار میں اموال ضبط جبکہ ہزار دینار جرمانہ عائد کیا گیا نیز ان کو ایک سال قید کی سزا تین سال تک ملتوی کر دی گئی۔

آل خلیفہ جابرانہ حکومت کی عدالت نے یہ حکم دیا ہے کہ شیخ عیسی قاسم کی بینک اکاونٹ میں موجود اموال اور ان کی ملکیت جو بیت المال اور شرعی وجوہات ہیں کو ضبط کیا جائے۔

 افسوس کے ساتھ ابھی بھی بحرین کی حکومت اپنے سرکوبانہ اقدامات کہ جو سراسر بین الاقوامی قوانین کے خلاف ہیں کو جاری رکھے ہوئے ہے اور تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق تاہم ۴۶۰ بحرینی شہریوں کی شہریت کو منسوخ کیا گیا، پرامن مظاہروں میں شرکت کرنے کی وجہ سے ۳۲۰ افراد کو شہید اور ۷۰۰۰ سے زیادہ افراد کو جیلوں میں بند کیا گیا کہ جن میں ۱۵۰۰ افراد نوجوان اور بچے ہیں۔ اسی طرح ہزاروں افراد سیاسی،سماجی، امنیتی اور مذہبی دباؤ کی وجہ سے دوسرے ملکوں میں فرار کر گئے ہیں۔

جامعہ روحانیت بلتستان کابینہ اور مجلس (جامعہ روحانیت بلتستان)اس عمل کو سراسر ظلم اور تشدد سے تعبیر کرتے ہیں اورہم سمجھتے ہیں  کہ یہ ظلم  ریاض میں امریکی صدر کے اپنے چیلوں کے ساتھ دوستی کے ڈرامے کا سب سے پہلا نتیجہ ہے۔

 آل خلیفہ حکومت سے مطالبہ کرتی ہے:

1- بحرین سے ملک بدر کئے گئے تمام افراد کو واپس ملک میں آنے کی اجازت دی جائے اور جن افراد کی شہریت کو غیر قانونی طور پر منسوخ کیا گیا ہے انہیں واپس لوٹایا جائے۔

2- اپنے ظالمانہ احکامات کو جلد از جلد منسوخ کر کے قومی یکجہتی کو برقرار کرنے کا زمینہ فراہم کرے اور ملت بحرین کے جائز مطالبات کا مثبت جواب دے۔

3- ضروری ہے تمام سیاسی قیدیوں من جملہ شیخ علی سلمان اور دیگر قومی اور مذہبی شخصیتوں کو فوری طور پر رہا کیا جائے اس لیے کہ ان افراد کی رہائی بے شک بحرین میں ایک نیا سیاسی نظام وجود میں لانے اور چند سالہ بحران کو خاتمہ دینے کے لیے موثر کردار ادا کرے گی۔

ترجمان جامعہ روحانیت بلتستان

 

این مطلب بدون برچسب می باشد.

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

دیدگاهتان را بنویسید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *