تازہ ترین

بحرین میں آل خلیفہ حکومت کے ظالمانہ فیصلے کے خلاف ریلیوں کا سلسلہ جاری

بحرین کے شہریوں نے گزشتہ شب ریلیاں نکال کر آل خلیفہ کے شیخ عیسیٰ قاسم کیخلاف ظالمانہ اور متعصبانہ فیصلے پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا۔  بحرینی شہریوں نے علماء کی آواز پر آیت اللہ شیخ عیسیٰ قاسم کے دفاع کیلئے لبیک کہتے ہوئے آل خلیفہ کیخلاف ریلیوں اور مظاہروں کا سلسلہ جاری […]

شئیر
28 بازدید
مطالب کا کوڈ: 2296

بحرین کے شہریوں نے گزشتہ شب ریلیاں نکال کر آل خلیفہ کے شیخ عیسیٰ قاسم کیخلاف ظالمانہ اور متعصبانہ فیصلے پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا۔

 بحرینی شہریوں نے علماء کی آواز پر آیت اللہ شیخ عیسیٰ قاسم کے دفاع کیلئے لبیک کہتے ہوئے آل خلیفہ کیخلاف ریلیوں اور مظاہروں کا سلسلہ جاری رکھا ہے۔رپورٹ کے مطابق بحرینی عوام نے گزشتہ شب بھی ملک کے مختلف علاقوں میں ریلیوں میں بھرپور شرکت کر کے آل خلیفہ کے شیخ عیسیٰ قاسم کیخلاف ظالمانہ اور متعصبانہ فیصلے پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔واضح رہے کہ بحرین کے علماء نے عوام سے اپیل کی تھی کہ شیخ عیسیٰ قاسم کے ٹرائل کے دوران میادین کا سفر کریں اور آل خلیفہ کے جابرانہ احکامات کی متحد ہوکر شدید الفاظ میں مذمت کریں۔جس پر آل خلیفہ نے شیخ عیسی قاسم کے حامیوں کے خلاف کریک ڈاون کرتے ہوئے 5 نہتے شہریوں کو شہید جبکہ متعدد کو زخمی کر دیا تھا۔

آل خلیفہ فورسز نے اس دوران سینکڑوں افراد کو گرفتار بھی کیا تھا۔

این مطلب بدون برچسب می باشد.

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

دیدگاهتان را بنویسید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *