تازہ ترین

صدرجامعہ روحانیت بلتستان کا امام خمینی کی 28 برسی کے موقع پر پیغام

حضرت امام خمینی ایک عظیم مجتہد اور تعمیری سیاست کے بانی، عالمی استعماری سازشوں کو بے نقاب کرنے والے عظیم انسان تھے۔ 

شئیر
27 بازدید
مطالب کا کوڈ: 2313

 روحانیت  نیوز(ترجمان ) جامعہ روحانیت بلتستان کے مرکزی دفتر سے جاری بیان میں صدر جامعہ روحانیت بلتستان حجت الاسلام والمسلمین سید احمد رضوی نے امام خمینی (رح) کی برسی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ حضرت امام خمینی ایک اعلی فقیہ ، عظیم مجتہد اور تعمیری سیاست کے بانی، عالمی استعماری سازشوں کو بے نقاب کرنے والے، مسلمانوں کو اپنے نظریات اور عمل کے ذریعے وحدت کی لڑی میں پروانے والے عظیم انسان تھے۔ امام خمینی نے دنیا کے سامنے اسلام امریکہ  کا واضح اور اسلام ناب محمدی کا حقیقی چہرہ  پیش کیا۔ امام خمینی کے دئیے ہوئے نظام مملکت اور معاشرت کے بعد عالمی سطح پر موجود اس پروپیگنڈے کا خاتمہ ہواکہ اسلام کے پاس مملکت چلانے کے لیے عصر جدید کے تقاضوں کے مطابق کوئی  نظام نہیں ہے  آپ نے نظریہ ولایت فقیہ اور حکومت اسلامی کا ڈھانچہ پیش کرکے دنیا پر ثابت کردیا ہے کہ اسلام میں جامع ضابطہ حیات موجود ہے۔ انھون نے مزید کہا کہ امام خمینی (رح) مظلوموں اور محروم طبقے کی آواز بن کر دنیا میں ان کے حقوق کے لئے جنگ لڑے، آپ نے سالوں سال سے موجود شہنشاہی حکومت   کا مقابلہ کرکے شہنشاہی نظام کا تختہ الٹایا جس کے بعد ایران میں اسلامی جمہوریہ ایران  کے عظیم اور مضبوط نظام کو قائم کردیا.اما م خمینی نے مسلمانوں کے درمیان اتحاد اور وحدت کو عملی جامہ پہنایا۔مستصعفین جہان کے لیے امام خمینی کی فکر امید کا نوید ہے ۔آخر میں امام کے برسی کے حوالے سے تمام مستصعفین جہان ،عالم اسلام کو تعزیت و تسلیت پیش کی۔

 

این مطلب بدون برچسب می باشد.

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

دیدگاهتان را بنویسید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *