تازہ ترین

فرانسوی اسکالر: آیت اللہ خامنہ ای حقیقت میں روئے زمین پر پیغمبر(ص) کے نمائندے ہیں

فرانس کے اسکالر عماد الدین حمرونی نے پیغمبر اعظم (ص) فیسٹیول کی عالمی کانفرنس میں کہا: پیغمبر ایک نورانی شخصیت ہیں کہ جن کو پہچنوانے کی ہمیشہ کوشش کرنا چاہیے۔

شئیر
55 بازدید
مطالب کا کوڈ: 232

انہوں نے مزید کہا: ہم ایسے دور میں ہیں جس میں آزادی کا نعرہ لگایا جا رہا ہے اور اگر یقینا ہم سب اس بات پر عقیدہ رکھتے ہیں تو ہمیں آسانی سے دین اسلام کی ترویج کرنا چاہیے اور پیغمبر اسلام کے افکار کو پھیلانا چاہیے۔
اس فرانسوی اسکالر نے اسلامی انقلاب کی کامیابی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: اس انقلاب نے اسلام کی نشر و اشاعت کے حوالے سے بہت سارے مثبت اثرات چھوڑے ہیں۔
عماد الدین حمرون نے کہا: میں معتقد ہوں کہ پیغمبر اکرم (ص) کے اس دور میں حقیقی نمائندے آیت اللہ خامنہ ای ہیں جو ولی امر مسلمین کے عنوان سے جانے جاتے ہیں ہمیں ان کے اس کردار کا دفاع کرنا چاہیے جو یہ دین ناب محمدی کے دفاع میں اپناتے ہیں۔
انہوں نے اسلامی بیداری کے حوالے سے کہا: اسلامی بیداری صرف اسلام سے مخصوص نہیں بلکہ یہ عالمی بیداری ہے جس نے اسلامی انقلاب ایران سے الہام حاصل کیا ہے اور اسلام ناب محمدی ایک رحمت ہے۔
فرانسوی مفکر نے آخر میں کہا: میں اہلبیت(ع) عالمی اسمبلی اور اسلامی جمہوریہ ایران کا شکریہ ادا کرتا ہوں اور خداوند عالم سے درخواست کرتا ہوں کہ اس طرح کے مزید فیسٹیول منعقد کرنے کی توفیق عطا فرمائے تاکہ ہم اسلامی تعلیمات کی نشر و اشاعت کا مشاہدہ کر سکیں۔

این مطلب بدون برچسب می باشد.

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

دیدگاهتان را بنویسید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *