تازہ ترین

یمن اور شام پر حملہ مسلمانوں کو تقسیم کرنے کے لئے: جماعت اسلامی پاکستان

جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر اسداللہ بھٹو نے کہا ہے کہ امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ سعودی عرب کے دورے کے بعد جس طرح قطر کا بائیکاٹ کیا گیا ہے، یہ عالم اسلام اور خود عربوں کو آپس میں لڑانے کی بہت بڑی سازش ہے، عربوں کے آپس میں انتشار کا فائدہ سب سے […]

شئیر
25 بازدید
مطالب کا کوڈ: 2386

جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر اسداللہ بھٹو نے کہا ہے کہ امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ سعودی عرب کے دورے کے بعد جس طرح قطر کا بائیکاٹ کیا گیا ہے، یہ عالم اسلام اور خود عربوں کو آپس میں لڑانے کی بہت بڑی سازش ہے، عربوں کے آپس میں انتشار کا فائدہ سب سے زیادہ اسرائیل کو پہنچے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں شیعہ سنی فساد کرنے کی جو سازشیں کی جا رہی ہیں، اسی کے نتیجے میں یمن اورشام میں بہت بڑی جنگ چھیڑ دی گئی ہے تاکہ دنیا بھر میں مسلمانوں کو ٹکڑے ٹکرے کر دیا جائے۔

جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر کا کہنا تھا کہ مسلمانوں کو دہشتگرد کے طور پر پیش کرنے کے لئے داعش اور اس جیسی دیگر دہشتگرد تنظیموں کی پشت پناہی کی جا رہی ہے، تاکہ مسلمانوں کو بدنام کیا جائے، مسلمانوں کو آپس میں لڑایا جائے، انہیں غیر مؤثر بنایا جائے، تاکہ اسرائیل سمیت عالم کفر اپنی من مانی کرتے رہیں، مسلمانوں کے تیل و دیگر وسائل پر قابض ہوا جا سکے۔

اسداللہ بھٹو نے کہاکہ مسلمانوں کی تمام تنظیموں جماعتوں اور اداروں کو مل کر اس کے خلاف آواز بلند کرنا ہوگی، اتحاد و وحدت کے ذریعے شیطان بزرگ امریکہ اور اس کی ناجائز اولاد اسرائیل کی تمام سازشوں کا مقابلہ کرنے کے لئے میدان عمل میں وارد ہوں۔

این مطلب بدون برچسب می باشد.

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

دیدگاهتان را بنویسید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *