تازہ ترین

کہ سکردو میں غیر قانونی فیصلوں کی وجہ سے ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کامعاملہ کھٹائی میں پڑگیا ہے،صوبائی وزیر بلدیات رانا فرما ن علی

گلگت( ثاقب عمر )صوبائی وزیر بلدیات رانا فرما ن علی نے کہا ہے کہ سکردو میں غیر قانونی فیصلوں کی وجہ سے ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کامعاملہ کھٹائی میں پڑگیا ہے لوکل کونسل بورڈ میں جتنی بھی بھرتیاں ہوئی ہیں اس حوالے سے تحفظات ہیں جن کو دوبارہ مشتہر کرکے بھرتیاں کی جائینگی ،ویسٹ مینجمنٹ کمپنی […]

شئیر
36 بازدید
مطالب کا کوڈ: 2389

گلگت( ثاقب عمر )صوبائی وزیر بلدیات رانا فرما ن علی نے کہا ہے کہ سکردو میں غیر قانونی فیصلوں کی وجہ سے ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کامعاملہ کھٹائی میں پڑگیا ہے لوکل کونسل بورڈ میں جتنی بھی بھرتیاں ہوئی ہیں اس حوالے سے تحفظات ہیں جن کو دوبارہ مشتہر کرکے بھرتیاں کی جائینگی ،ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے حوالے سے بل اسمبلی میں پیش کرنا تھا لیکن پیش نہیں ہوسکا اور گزٹ بک آف پاکستان میں بھی شامل نہیں ہوسکا لیکن پھربھی گلگت بلتستان میں ہم نے اس ادارے کو کامیاب بنانے کیلئے کام کیا جو کہ کامیاب بھی ہوا لیکن قانونی امور مکمل نہ ہونے سے مسائل پیش آرہے ہیں ،جس کے تحت اس بل کو دوبارہ اسمبلی میں پیش کیاجائیگا اور گزٹ بک آف پاکستان میں شامل کرایا جائے گا انہوں نے کے پی این سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی میں بھرتیاں کرنے کا ذمہ دار لوکل کونسل بورڈ کا سیکرٹری ہوتا ہے سکردو میں ڈپٹی کمشنر نے بائی پاس کرکے بھرتیوں میں مداخلت کی اور مسائل کاسامناکرناپڑا جس کاجو کام ہے وہ کام نہیں ہورہاہے اور اپنے محکموں کو چھوڑ کر اپنے دائرہ کار سے باہر نکل کرکام کرنے کے باعث ایک اچھا پراجیکٹ کھٹائی میں پڑنے جارہاہے ،انہوں نے کہا کہ دوبارہ قانون بننے تک ڈائریکٹر اور دیگر ذمہ داران اپنے محکموں میں چلے جائینگے اور بھرتیاں کیلئے پوسٹوں کودوبارہ مشتہر کردیاجائیگا ، اور دوبارہ سے اسمبلی میں پیش کرکے قانونی شکل دیکر کام کیاجائیگا ۔

این مطلب بدون برچسب می باشد.

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

دیدگاهتان را بنویسید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *