حسینیہ بلتستانیہ قم میں حسینیہ کمیٹی کے زیراہتمام جشن غدیر اور حسینیہ جدید کا افتتاح
ایران قم (ترجمان) حسینیہ بلتستانیہ ایران قم میں حسینیہ کمیٹی کے زیراہتمام جشن عید غدیر خم منعقد ہواجشن غدیر میں بلتستان سے تعلق رکھنے والے طلاب اور علماء کی کثیر تعدادنے شرکت کی۔ حسینیہ بلتستانیہ میں منعقدہ جشن سے حجت الاسلام ولمسلمین استاد یوسف عابدی،حجت الاسلام غلام محمد مقدسی،حجت الاسلام ممتاز علی خاتمی اور حجت […]
ایران قم (ترجمان) حسینیہ بلتستانیہ ایران قم میں حسینیہ کمیٹی کے زیراہتمام جشن عید غدیر خم منعقد ہواجشن غدیر میں بلتستان سے تعلق رکھنے والے طلاب اور علماء کی کثیر تعدادنے شرکت کی۔ حسینیہ بلتستانیہ میں منعقدہ جشن سے حجت الاسلام ولمسلمین استاد یوسف عابدی،حجت الاسلام غلام محمد مقدسی،حجت الاسلام ممتاز علی خاتمی اور حجت الاسلام رضوانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کہا کہ واقعہ غدیر تمام مسلمانوں کی مستند کتابوں میں تواتر سے لکھا گیا ہے اور تمام مسلم فقہا نے حدیث غدیر میں اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ اس دن اللہ کے نبی نے امام علی کو اپنے نائب اور اللہ کا ولی قرار دیدیا، اور اعلان ولایت کے ساتھ ہی اس موقع پر اللہ نے وحی کے ذریعے اپنے رسول کو دین کی تکمیل اور اسلام سے راضی ہونے کی نوید سنائی،گویا یہ ثابت ہوا کہ علی کی ولایت کے اقرار سے دین کامل ہوتا ہے ۔بلتستان کے نامور منقبت خوان حجج الاسلام نادم شگری،افضل ایمانی،بشارت امامی،قاری شبیر اور دیگر منقبت خوانون نے حضرت علی (ع) کی شان میں مدحت سرائی کی۔جشن کے آخر میں جامعہ روحانیت بلتستان کے صدر حجت الاسلام والمسلمین سید احمد رضوی نے اختتامی خطاب کیا ۔ سیکرٹری کے فرائض حجت الاسلام احمد ضمائری انجام دے رہے تھے حسینیہ جدید کے افتتاح کے موقع پر حسینیہ کمیٹی کے صدر حجت الاسلام شیخ ارشاد حسین مطھری نے جشن غدیر کی مبارکبادی دیتے ہوئے کہا کہ حسینیہ بلتستانیہ تمام طلاب ،علماء اور مومینن کی زحمتون کا نتیجہ ہے جس کا حسینیہ کمیٹی از تہہ دل شکرگزار ہیں۔
این مطلب بدون برچسب می باشد.
دیدگاهتان را بنویسید