لاپتہ شیعہ افراد کو جلد از جلد بازیاب کیا جائے/سید احمد رضوی
روحانیت نیوز (قم ایران) جامعہ روحانیت بلتستان کے مرکزی دفتر سے جاری بیان میں جامعہ روحانیت بلتستان کے صدر حجت الاسلام والمسلمین سید احمد رضوی نے ملت تشیع کے بے گناہ لاپتہ افراد کو جلد از جلد بازیاب کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ آرمی چیف ،وزیر داخلہ سمیت وزیر اعظم دیگر مربوط حکام […]

روحانیت نیوز (قم ایران) جامعہ روحانیت بلتستان کے مرکزی دفتر سے جاری بیان میں جامعہ روحانیت بلتستان کے صدر حجت الاسلام والمسلمین سید احمد رضوی نے ملت تشیع کے بے گناہ لاپتہ افراد کو جلد از جلد بازیاب کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ آرمی چیف ،وزیر داخلہ سمیت وزیر اعظم دیگر مربوط حکام اس حساس مسلہ کو سنجیدیگی سے حل کریں۔انھوں نے کہا کہ ملت تشیع کے جوان یا کوئی بھی فرد کسی بھی غیر قانونی کاموں میں شریک نہیں ہیں اگر ان پر کوئی فرد جرم عائد ہوتا ہے تو انہیں عدالت میں پیش کیا جائے۔ سید احمد رضوی کا مزید کہنا تھا کہ ملک عزیز پاکستان کے دشمن سرعام قانون کی آنکھوں کے سامنے دندناتے پھررہے ہیں اور محب وطن لوگوں کو گھروں سے اٹھارہے ہیں یہ سراسر ظلم ہے۔
دیدگاهتان را بنویسید