تازہ ترین

10 ٹرمپ بھی مل جائیں تو بھی ایران کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے، ایرانی صدر

ہم امن کے خواہشمند ہیں لیکن اسکے ساتھ غیرمعمولی صورتحال سے نمٹنے کیلئے بھی تیار ہیں، ایرانی صدر

تہران: ایران کے صدر حسن روحانی کا کہنا ہے کہ 10 ڈونلڈ ٹرمپ بھی مل جائیں تو ایران کے مفادات کو کسی قسم کا نقصان نہیں پہنچا سکتے۔

شئیر
30 بازدید
مطالب کا کوڈ: 2942

 

تہران یونیورسٹی میں تعلیمی سال کے آغازکی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ 2015 میں 6 عالمی طاقتوں کے ساتھ طے پانے والا جوہری معاہدے جسے جوائنٹ کمپری ہنسیو پلان آف ایکشن (JCPOA) کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، کے ثمرات سے ایران کو کسی بھی صورت محروم نہیں کیا جاسکتا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ یہاں تک کہ ایک امریکی صدر کے ساتھ 10 مزید ڈونلڈ ٹرمپ مل جائیں تو بھی یہ ممکن نہیں کہ ایران کو جوہری معاہدے کے ثمرات سے محروم رکھ کے کسی قسم کا نقصان پہنچایا جائے۔

حسن روحانی نے ایران کی بہترین پالیسیوں کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ معاہدے پر مذاکرات کے دوران، تہران نے اپنی سیاسی طاقت اور اپنے سفارت کاروں کی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے عالمی طاقتوں کے ساتھ کامیاب مذاکرات کیے۔

ایرانی صدر کا یہ بھی کہنا تھا کہ عالمی طاقتوں کے ساتھ مذاکرات میں اس بات کو باور کرایا گیا تھا کہ ہم امن کے خواہشمند ہیں لیکن اس کے ساتھ ساتھ کسی بھی قسم کی غیرمعمولی صورتحال سے نمٹنے کیلئے بھی تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مذاکرات کے نتیجے میں ایران کو نا ختم ہونے والا سیاسی استحکام حاصل ہوا ہے۔

حسن روحانی کا امریکا کو خبردار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وہ فریق جو معاہدے میں تعاون کرتا ہے اس کو کچھ نقصان نہیں ہوتا، البتہ جو معاہدے کی خلاف ورزی کرتا ہے وہ عزت و وقار سے محروم ہو جاتا ہے۔

این مطلب بدون برچسب می باشد.

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

دیدگاهتان را بنویسید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *