الطاف حسین کی لندن میں گرفتاری کراچی کے شہریوں پر قیامت بند کر ٹوٹ پڑی
کراچی میں ہر طرف افراتفری کا سماں پیدا ہوگیا، مارکیٹیں، پیٹرول پمپس، سی این جی اسٹیشنز، دفاتر اور مختلف علاقے بند ہونا شروع ہوگئے،
مختلف علاقوں میں ایم کیو ایم کے مشتعل کارکنان کیجانب سے شدید فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔
الطاف حسین کی لندن میں گرفتاری کراچی کے شہریوں پر قیامت بند کر ٹوٹ پڑی
اسلام ٹائمز۔ برطانیہ کے شہر لندن میں متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کی گرفتاری کے بعد کراچی میں حالات خراب ہوگئے۔ مارکیٹیں، پیٹرول پمپس، سی این جی اسٹیشنز اور علاقے بند ہونا شروع ہوگئے، شہر کو زبردستی بند کروانے کیلئے مختلف علاقوں میں ایم کیو ایم کے مشتعل کارکنان کی جانب سے شدید فائرنگ اور جلاؤ گھیراؤ کا سلسلہ جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق لندن میں الطاف حسین کی گرفتاری کی خبر گویا شہر کراچی کے باسیوں پر قیامت بن کر ٹوٹی، وہاں لندن میٹروپولیٹن پولیس نے الطاف حسین کو گرفتار کیا، یہاں کراچی میں ہر طرف گویا افراتفری کا سماں پیدا ہوگیا۔ شہر کی مارکیٹیں، پیٹرول پمپس، سی این جی اسٹیشنز، دفاتر اور مختلف علاقے بند ہونا شروع ہوگئے۔
کراچی شہر کو زبردستی بند کروانے کیلئے مختلف علاقوں میں ایم کیو ایم کے مشتعل کارکنان کی جانب سے شدید فائرنگ جلاؤ گھیراؤ کا سلسلہ جاری ہے۔ الطاف حسین کی گرفتاری کی اطلاعات پر متحدہ کے کارکنوں اور رہنماؤں کی جانب سے شدید ردعمل دیکھنے میں آیا۔ ناظم امتحانات کے مطابق انٹرمیڈیٹ بورڈ کے تحت آج ہونے والے تمام پرچے ملتوی کر دیئے گئے ہیں۔ الطاف حسین کی گرفتاری کی اطلاعات کے بعد شہر کی تمام سڑکوں پر شدید ٹریفک جام ہوگیا۔ حساس علاقوں میں پولیس کی اضافی نفری طلب کرلی گئی ہے۔ شہر بھر میں کسی بھی حادثے سے بچنے کیلئے پولیس و رینجرز کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔
این مطلب بدون برچسب می باشد.
دیدگاهتان را بنویسید