بلتستان کے عوام ہرگز تنگ نظر نہیں,وزیر اعظم کو شہر لایا جاتا تو شاندار استقبال کرتے/شیخ محمد حسن جعفری
لیگی قائدین نے کم ظرفی کا مظارہ کیا، وزیر اعظم کو شہر لایا جاتا تو شاندار استقبال کرتے/شیخ محمد حسن جعفری
بلتستان کے عوام ہرگز تنگ نظر نہیں اب تک جتنے بھی وزرائے اعظم آئے یہاں کے لوگوں نے پر تپاک استقبال کیا۔

ہم ملک کے بڑے وفادار ہیں، آئینی حقوق نہ ملنے سے عوام میں مایوسیاں بڑھ رہی ہیں، سی پیک میں بلتستان کو حصہ دیا جائے۔
سکردو نامور عالم دین و امام جمعہ والجماعت جامع مسجد سکردو علامہ شیخ حسن جعفری نے کہا ہے کہ انتظامیہ کی نااہلی اور حکمران جماعت کے قائدین کی کم ظرفی کے باعث وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے حالیہ دورے کے موقع پر سکردو میں جلسہ نہ ہوسکا۔ اگر وزیر اعظم کو شہر میں لایا جاتا تو بلتستان کے عوام ضرور ان کا استقبال کرتے کیونکہ بلتستان کے عوام اعلیٰ ظروف ہیں اب تک ملک کے جتنے بھی وزرائے اعظم بلتستان اآئے ہیں یہاں کے عوام نے ان کو ویلکم کیا ہے۔ مگر وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو شہر میں نہ لاکر انتظامیہ نے نا اہلی اور حکمران جماعت کے مقامی قائدین نے کم ظرفی کا مظاہرہ کیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سکردو میں ابڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ بلتستان کے عوام تنگ نظر نہیں ہے انہوں نے ہمیشہ اپنے مہمانوں کا استقبال کیا ہے۔
این مطلب بدون برچسب می باشد.
دیدگاهتان را بنویسید