تازہ ترین

رہبر انقلاب اسلامی کے حکم سے مسلح افراج کے تین اعلیٰ عہدوں پر نئی تقرریاں

مسلح افواج کے سپریم کمانڈر آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے الگ الگ حکمنامے میں بریگيڈیئرجنرل محمد حسین دادرس کو فوج کا نائب سربراہ اور ايڈمرل حبیب اللہ سیاری کو فوج میں کوآرڈینیشن کے شعبے کا سربراہ جبکہ ایڈمرل حسین خانزادی کو بحریہ کا نیا کمانڈر مقرر کیا ہے – رہبرانقلاب اسلامی اور […]

شئیر
27 بازدید
مطالب کا کوڈ: 3110

مسلح افواج کے سپریم کمانڈر آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے الگ الگ حکمنامے میں بریگيڈیئرجنرل محمد حسین دادرس کو فوج کا نائب سربراہ اور ايڈمرل حبیب اللہ سیاری کو فوج میں کوآرڈینیشن کے شعبے کا سربراہ جبکہ ایڈمرل حسین خانزادی کو بحریہ کا نیا کمانڈر مقرر کیا ہے –

رہبرانقلاب اسلامی اور مسلح افواج کے سپریم کمانڈر آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے الگ الگ حکمنامے میں بریگيڈیئرجنرل محمد حسین دادرس کو فوج کا نائب سربراہ اور ايڈمرل حبیب اللہ سیاری کو فوج میں کوآرڈینیشن کے شعبے کا سربراہ جبکہ ایڈمرل حسین خانزادی کو بحریہ کا نیا کمانڈر مقرر کیا ہے –

فوج کے نائب سربراہ بریگيڈیر جنرل محمد حسین دادرس کو اس عہدے پر مقرر کرنے کے اپنے حکمنامے میں رہبرانقلاب اسلامی نے فرمایا ہے کہ آپ سے امید ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کی انٹیلیجنس اور آپریشنل توانائیوں میں اضافہ اور فوجی جوانوں کی معاشی مشکلات کو برطرف کریں گے-

رہبرانقلاب اسلامی نے ایڈمرل حبیب اللہ سیاری کے تقرری کے حکم نامے میں فرمایا ہے کہ جوائنٹ چیف آف اسٹاف کی کارکردگی اور مستعدی میں اضافہ ہی محوری ضرورتوں کو پورا کرسکتاہے اور ہم توقع کرتے ہيں کہ آپ فوج میں ہم آہنگی اور نظم و ضبط پہلے سے بھی زیادہ مستحکم کریں گے –

رہبرانقلاب اسلامی نے ایڈمرل حسین خانزادی کو بحریہ کا نیا سربراہ مقرر کرنے کے حکمنامے میں فرمایا کہ امید ہے کہ پختہ عزم اور فوج کی توانائیوں سے استفادہ  کرنے کے لئے بہترین اہتمام کے ساتھ فوج اور بحریہ کی صلاحیتوں میں اور بھی زیادہ اضافہ کریں گے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

دیدگاهتان را بنویسید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *