تازہ ترین

سعودی امراء کی گرفتاری کا انتظام پہلے ہی ہوگیا تھا، برطانوی اخبار کا دعویٰ

برطانوی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ کرپشن کے الزامات پر سعودی عرب میں امراء کو قید کرنے کا انتظام پہلے ہی ہوگیا تھا۔

شئیر
29 بازدید
مطالب کا کوڈ: 3122

سعودی عرب میں کرپشن کے خاتمے کے لیے تاریخی کریک ڈاؤن کو ایک ہفتہ گزر چکا ہے جس میں گیارہ شہزادوں سمیت 200 سے زائد افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔ تاہم برطانوی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ بااثر افراد کے خلاف ہونے والے اس اچانک آپریشن کے لئے انتظامات پہلے ہی کرلئے گئے تھے۔ اخبار نے دعویٰ کیا کہ سب جیل قرار دیا گیا فائیو اسٹار ہوٹل گرفتاریوں سے قبل ہی خالی کرا لیا گیا تھا۔ ’کرپشن میں گرفتار شہزادوں، وزراء اور دیگر کو عدالتی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا‘

اخبار کے مطابق زیر حراست افراد کی گھر والوں سے صرف ایک بار فون پر بات کرائی گئی جب کہ سب جیل قرار دیے گئے ہوٹل میں غیر متعلقہ افراد کا داخلہ بھی بند ہے۔ اخبار کے مطابق اس سلسلے میں ہوٹل انتظامیہ نے مہمانوں کو خط بھی لکھا تھا جس میں ایک غیر متوقع اور ہنگامی بکنگ کا تذکرہ کیا گیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق گرفتار شہزادوں اور اہم افراد میں سے بعض کو میٹنگ کا کہہ کر حراست میں لیا گیا جب کہ مختلف شہروں سے پکڑے گئے بااثر افراد کو جہازوں اور گاڑیوں کے ذریعے ہوٹل منتقل کیا گیا۔ برطانوی اخبار کے اس دعوے پر شاہی حکام کی جانب سے فوری تبصرہ سامنے نہیں آسکا۔

این مطلب بدون برچسب می باشد.

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

دیدگاهتان را بنویسید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *