تازہ ترین

قم میں اپنی نوعیت کا پہلا بلتی ثقافتی فیسٹول کا انعقاد

قم میں اپنی نوعیت کا پہلا بلتی ثقافتی فیسٹول کا انعقاد

شئیر
22 بازدید
مطالب کا کوڈ: 3350

 

ایران کے مقدس شہر قم میں پہلی باربلتستان ثقافتی فیسٹول منعقد کیا جارہا ہے، جامعہ روحانیت بلتستان کے مرکزی دفتر سے جاری پریس ریلیز کے مطابق جامعہ روحانیت بلتستان کے شعبہ امور فرزندان کے زیر اہتمام قم المقدسہ میں اپنی نوعیت کا پہلا ثقافتی فیسٹول منعقد کیا جائے گا۔

جس میں مختلف موضوعات سے متعلق تعارفی اسٹالز لگائے جائیں گے۔ جس میں بلتستان کی ثقافت کے ساتھ ساتھ جامعہ روحانیت کے شعبہ فرزندان ، شہداء بلتستان اور بلتستان کے کھانوں کی اسٹالز لگیں گے۔ فیسٹول کے آرگنائزر شجاعت علی جعفری کے مطابق یہ فیسٹول بدھ سے جمعہ تک حسینیہ بلتستانیہ میں جاری رہے گا۔ اور تمام آنے والے مہمانوں کا خیر مقدم کیاجائے گا۔ اس پروگرام میں گروپ فوٹو بنوانے کی سہولیات موجود ہوں گی۔ فیملی فوٹو بلتستان کے مختلف دلنشین مناظر کے ساتھ دستیاب ہوگا، اور فوری پرنٹ پیش کیا جائے گا، بچوں کے لیے بھی مختلف تفریحی پروگرامز منعقد کئے جائیں گے۔ شجاعت علی جعفری نے اس فیسٹول میں برصغیر کے تمام طالب علموں کو مدعو کیا ہے۔

 

       

 

                        

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

دیدگاهتان را بنویسید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *