تازہ ترین

ظھور امام زمانہ(ع)، خدا کا حتمی وعدہ ہے: رہبر انقلاب اسلامی

رہبرانقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج منجی عالم بشریت حضرت امام مہدی عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کےیوم ولادت باسعادت کی مناسبت سے ادارہ دارالحدیث کے علمی وتحقیقاتی کارناموں کے مجموعے کی نمائش کا معائنہ کرتے ہوئے اس ادارے کے محققین اور کارکنوں سے فرمایا

شئیر
44 بازدید
مطالب کا کوڈ: 344

کہ مہدویت اور امام زمانہ حضرت امام مہدی کے ظہورکاموضوع، اللہ تعالی کا وہ حتمی وعدہ ہے جس کےعملی جامہ پہننے کی نوید عالم انسانیت کو دی گئی ہے اور درحقیقت انسانوں کو یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ یہ وعدہ عظیم بھی ضرور پورا ہوگا۔
رہبرانقلاب اسلامی نے حضرت امام مہدی (ع) کے بارے میں تیار کئے جانے والے دائرۃ المعارف کو اسلامی معاشرے اور علمی حلقے سماج کےلئے ایک قیمتی تحفہ قرار دیا اور فرمایا کہ اس دائرۃ المعارف کی تدوین خلاء اورکمی کو پہچاننے کا اہم نمونہ اور اسلامی معاشرے و علمی سماج کے لئے ایک قیمتی تحفہ ہے۔ رہبرانقلاب اسلامی نے اسلامی انقلاب کی کامیابی کو انسانیت کےلئے اللہ تعالی کے وعدوں کے عملی جامہ پہننے کی ایک مثال قراردیا اور فرمایا کہ کون سوچ سکتا تھا کہ اس نہایت حساس علاقے اور اس ملک میں اور ایک ایسی جگہ جہاں عالمی طاقتوں کی مکمل حمایت یافتہ حکومت موجود ہے ، دین ، فقہ اور شریعت کی بنیاد پرایک انقلاب کامیاب ہوگا۔ رہبرانقلاب اسلامی نے امام مہدی (عج) پر ایمان کی جانب اشارہ کرتے ہوئے فرمایا کہ تمام الہی ادیان کا عقیدہ ہے کہ قافلہ انسانیت آخرکار ایک دلکش، دلنشیں اور مطلوبہ منزل تک پہنچ جائےگا جس کی سب سے اہم خصوصیت عدل وانصاف ہے۔
آپ نے فرمایا کہ قافلہ انسانیت، شروع سے ہی دشوارگذارپیچ وخم ، اورخاردار راہوں سے ہوتا ہوا آگے بڑھ رہا ہے تاکہ ایک ہموار اور کھلے راستے پر پنہچ جائے اور یہ ہموار راستہ ، حضرت مہید(عج) کے ظہور کازمانہ ہے۔ رہبرانقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے قافلہ بشریت کے انجام کو نہایت امید بخش قرار دیا اور تاکید فرمائی کہ انتظارفرج، امید بخش اورقوت بخش انتظار ہے اور انتظار کا جذبہ، اسلامی معاشرے کےلئے فرج کاایک عظیم دریچہ ہے۔

این مطلب بدون برچسب می باشد.

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

دیدگاهتان را بنویسید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *