تازہ ترین

ایران اور پاکستان کے پارلیمانی اسپیکروں کی ملاقات

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے پاکستان کی قومی اسمبلی کے اسپیکر سے ملاقات میں کہا ہے کہ دونوں ملکوں نے دہشت گردی کے مسائل سے نمٹنے میں دانشمندی کا مظاہرہ کیا ہے۔ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹرعلی لاریجانی نے تہران میں پاکستان کی قومی اسمبلی کے اسپیکر سردار ایاز صادق سے […]

شئیر
29 بازدید
مطالب کا کوڈ: 3533

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے پاکستان کی قومی اسمبلی کے اسپیکر سے ملاقات میں کہا ہے کہ دونوں ملکوں نے دہشت گردی کے مسائل سے نمٹنے میں دانشمندی کا مظاہرہ کیا ہے۔

ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹرعلی لاریجانی نے تہران میں پاکستان کی قومی اسمبلی کے اسپیکر سردار ایاز صادق سے ملاقات میں، جو او آئی سی کے رکن ملکوں کے پارلیمانی سربراہوں کے اجلاس میں شرکت کے لئے تہران میں ہیں، کہا کہ تہران اور اسلام آباد نے درایت اور دانشمندی کے ساتھ دہشت گردی کے مختلف مسائل کا مقابلہ کیا ہے-

ان کا کہنا تھا کہ اسلامی ملکوں کو چاہئے کہ وہ امریکا اور صیہونی حکومت کے تفرقہ انگیز اقدامات کے مقابلے میں مضبوط اور شفاف موقف اپنائیں-

ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے کہا کہ امریکا اور اسرائیل کے اقدامات میں تیزی آگئی ہے اور یہ دونوں نہیں چاہتے کہ علاقے میں امن قائم رہے-

انہوں نے کہا کہ اس صورتحال کے پیش نظر ضروری ہے کہ اسلامی ممالک امریکا اور صیہونی حکومت کے اس قسم کے اقدامات کے مقابلے میں شفاف موقف اپنائیں-

پاکستان کی قومی اسمبلی کے اسپیکر سردار ایاز صادق نے بھی کہا کہ اسلامی ملکوں کو چاہئے کہ وہ اپنے اتحاد کے ذریعے دشمنوں کے مقابلے میں ایک موقف اپنائیں کیونکہ دشمن طاقتیں اسلامی ملکوں میں اثر و رسوخ پیدا کر کے اختلاف اور تفرقہ ڈالنا چاہتی ہیں-

قابل ذکر ہے کہ او آئی سی کے رکن ملکوں کے پارلیمانی سربراہوں کا اجلاس منگل کو تہران میں شروع ہو گا-

 

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

دیدگاهتان را بنویسید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *