تازہ ترین

ایرانی فضائیہ کے کمانڈر اعلی سطحی وفد کے ہمراہ پاکستان کے دورے پر

اسلامی جمہوریہ ایران کی فضائیہ کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل حسن شاہ صفی ایک اعلی سطحی وفد کے ہمراہ آج صبح اسلام آباد پہنچ گئے۔

شئیر
28 بازدید
مطالب کا کوڈ: 3713

ایرانی ایئر چیف اپنے پاکستانی ہم منصب ایئر مارشل سہیل امان کی دعوت پر پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں۔ دونوں کمانڈروں کے درمیان آج ملاقات ہوگی جس میں باہمی تعلقات اور پیشہ وارانہ امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ کمانڈر ایرانی فضائیہ پاکستانی آرمی کے سینیئر حکام سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ بریگیڈیئر جنرل حسن شاہ صفی کا یہ دورہ اسلامی جمہوریہ ایران اور پاکستان کی عسکری اور دفاعی قیادت کے درمیان وفود کے تبادلوں کے سلسلے کی ایک کڑی ہے۔

گزشتہ دسمبر میں پاکستانی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایران کا دورہ کیا تھا جس کے بعد پاکستانی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین نے بھی ایران کا دورہ کیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

دیدگاهتان را بنویسید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *