تازہ ترین

سعودی اور الجزائری نژاد اعلٰی کمانڈرز سمیت 100 سے زائد تکفیری دہشتگرد ہلاک

عراق کے صوبے صلاح الدین میں تکفیری دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے مرکزی کمانڈر میجر جنرل صباح الفتلاوی نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ آج 20 جون کو عراق آرمی اور سکیورٹی فورسز نے اپنی کاروائی کے دوران تکفیری دہشت گرد گروہ داعش یا آئی ایس آئی ایس کے سعودی نژاد اعلٰی کمانڈر “خالد الھلالی” کو ہلاک کر دیا ہے۔

شئیر
35 بازدید
مطالب کا کوڈ: 377

انہوں نے بتایا کہ خالد الھلالی صوبہ صلاح الدین میں داعش کا اعلی کمانڈر اور امیر تھا۔ دوسری طرف عراق ایئرفورس نے بیجی شہر کے علاقے شرقاط میں تکفیری دہشت گرد گروہوں کے ایک ٹھکانے کو نشانہ بنایا جس میں الجزائر سے تعلق رکھنے والے داعش کے ایک اعلٰی سطحی کمانڈر “ابو حبیب الجزائری” کی ہلاکت کی اطلاع ہے۔ اسی طرح عراق کی وزارت دفاع کی جانب سے صادر ہونے والے ایک بیانئے میں کہا گیا ہے کہ صوبہ صلاح الدین میں عراقی ایئرفورس کی کاروائی میں 70 تکفیری دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں۔ اس بیانئے میں مزید کہا گیا ہے کہ عراق ایئرفورس کے جنگی طیاروں نے بیجی شہر کے شمال میں بھی تکفیری دہشت گرد عناصر کے ایک کاروان کو نشانہ بنایا جس میں 55 تکفیری دہشت گرد ہلاک اور کئی گاڑیاں تباہ ہو گئیں۔

عراق آرمی اور سکیورٹی فورسز نے دو مختلف علاقوں “اللطیفیہ” اور “المحمودیہ” میں بھی تکفیری دہشت گرد عناصر کے خلاف فوجی کاروائیاں انجام دی ہیں جن میں 15 تکفیری دہشت گردوں کی ہلاکت کی اطلاع ہے۔ عراق کی وزارت دفاع کے بیانئے میں کہا گیا ہے کہ صوبہ صلاح الدین میں “الاسحاقی” کا علاقہ مکمل طور پر تکفیری دہشت گرد عناصر سے پاک کر دیا گیا ہے۔ اسی طرح عراق کی اینٹی ٹروریسٹ فورسز نے اپنی رپورٹ میں اعلان کیا ہے کہ انہوں نے بیجی شہر میں کاروائی کرتے ہوئے آئی ایس آئی ایس کے تین بڑے کمانڈرز سعودی نژاد “ابو یمامہ دوسری”، “ابو زینت الیبی” اور “ابو عبداللہ رازق” کو ہلاک کر دیا ہے۔ اس حملے میں داعش سے وابستہ دو افغانی دہشت گردوں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع ہے۔

داعش کے تکفیری دہشت گردوں کی جانب سے موصل جیل میں 300 شیعہ قیدیوں کا وحشیانہ قتل عام:
صوبہ صلاح الدین میں تکفیری دہشت گرد عناصر کے خلاف فوجی آپریشن کے مرکزی کمانڈر نے صحافیوں کو بتایا کہ انہوں نے تکریت شہر میں کاروائی کرتے ہوئے ایک تکفیری دہشت گرد کو ہلاک جبکہ ایک کو زندہ گرفتار کر لیا ہے۔ گرفتار ہونے والے تکفیری دہشت گرد نے انتہائی سنسنی خیز اعترافات کئے ہیں جن میں سے ایک موصل جیل میں تین سو شیعہ قیدیوں کے وحشیانہ قتل عام سے متعلق ہے۔ میجر جنرل صباح الفتلاوی نے بتایا کہ گرفتار ہونے والے تکفیری دہشت گرد کے اعترافات کے مطابق تکفیری دہشت گرد گروہ داعش نے موصل جیل میں موجود تین سو شیعہ قیدیوں کو قتل کر دیا ہے۔

این مطلب بدون برچسب می باشد.

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

دیدگاهتان را بنویسید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *