کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے موسس امام خامنہ ای کے مدیر حجت الاسلام والمسلمین دانش نے کہا کہ یہ دور اسلام کی سربلندی کا دور ہے،جس کا آغاز انقلاب اسلامی ایران سے ہوچکا ہے یہ محض ایرانی انقلاب نہیں بلکہ اسلامی انقلاب ہے۔
اور 22 بہمن کو اس پاک نحضت کا آغاز ہوا ہے۔ انکا مزید کہنا تھا کہ عصر حاضر کا تقاضا ہے کہ انبیاء کے وارثین امت مسلمہ کی رہنمائی کریں، آپس کے اختلافات کو پس پشت ڈال دیں، ممبر رسول سے محبت و اخوت کا درس دیں اور فرقہ واریت کی آگ کو مزید ہوا نہ دیں۔ اپنے مسلک پر بے شک قائم رہیں پر دوسرے کے مسلک کا احترام کریں اسی میں قوم کی بقا بھی ہے اور امت کا بھلا بھی۔
