تازہ ترین

سینئر صحافی نثار عباس کی قم میں جامعہ روحانیت بلتستان کے عہدداروں سے ملاقات

ایران کے شہروں میں زیر تعلیم گلگت بلتستان کے علماء مذہب کی ترویج کے ساتھ ملکی نظریات کی ترویج میں اہم کردار ادا کررہے ہیں

خطے میں پاکستان کی بڑھتی ہوئی معاشی اہمیت کو روکنے کے لئے دشمن مختلف ذرائع استعمال کرکے نوجوانوں کو گمراہ کررہا ہے، نثار عباس

شئیر
32 بازدید
مطالب کا کوڈ: 3908

 

جامعہ روحانیت بلتستان قم شہر میں زیر تعلیم طلاب کے درمیان ایک متحرک تنظیم بن چکی ہےـ سید احمد رضوی

قم ایران() سینئر صحافی نثار عباس کی قم میں جامعہ روحانیت بلتستان کے عہدداروں سے جامعہ روحانیت بلتستان کے دفتر میں ملاقات میں کہا کہ ایران کے شہروں میں زیر تعلیم گلگت بلتستان کے علماء مذہب کی ترویج کے ساتھ ملکی نظریات کی ترویج میں اہم کردار ادا کررہے ہے اور علاقے سے وابستگی کے ساتھ پاکستان کے ساتھ وابستگی کا اور عقیدت کا برملا اطہار بھی اہم ترین ذمہ داری ہے ۔ انکا کہنا تھا کہ ملک میں ترقی کا نیا دور شروع ہو چکا ہے اور خطے میں پاکستان کی بڑھتی ہوئی معاشی اہمیت کو روکنے کے لئے دشمن مختلف زرائع استعمال کرکے نوجوانوں کو گمراہ کررہا ہے ۔ ان حالات میں مذہبی رہنماوں کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ زمینی حقائق کی بنا پر قوم کی رہنمائی کریں اور معاشی ترقی کے اس سفر میں دشمن کے عزائم کو ناکام بنا دیں۔ انھوں نے کہا کہ مجھے یہ جان کر خوشی ہوئی کہ قم کی تاریخ میں پہلی بار یوم آزادی کی تقریب بلتستان کے علماء کی سرپرستی میں منعقد کی گئی ۔ نثار عباس نے سی پیک منصوبے کی اہمیت اور افادیت پر تفصیلی گفتگو کی۔ اس موقع پر جامعہ روحانیت بلتستان کے صدر حجت الاسلام والمسلیمن سید احمد رضوی نے کہا کہ جامعہ روحانیت بلتستان قم شہر میں زیر تعلیم طلاب کے درمیان ایک متحرک تنظیم بن چکی ہے جہاں مذہبی تقریبات کے ساتھ تمام قومی دن بھی باقاعدگی کے ساتھ منانے کا سلسلہ بھی شروع کیا جاچکا ہے۔ انھوں نے کہا کہ اس تنظیم کا ویب سائٹ اور دیگر سوشل میڈیا پر تنظیم کے اکانٹس موجود ہے جن کے زریعے تنظیم کی کارکردگی اور مذہبی تعلیم کی ترویج اور تشہیر کی جاتی ہے ۔جامعہ روحانیت بلتستان کے سیکرٹری جنرل حجت الاسلام والمسلمین شیخ محسن عباس نے کہا کہ حسینیہ بلتستانیہ پاکستانی طلاب کی رہنمائی کے لئے اہم مرکز بن چکاہے جو مذہبی تعلیم کے ساتھ پاکستان کے قومی معاملات میں طلاب کی رہنمائی کرتا ہے اور طلاب پاکستان کی تعلیمی اور دیگر مشکلات کو دور کرنے کے لئے ہمہ وقت تیار ہے ۔

پاکستان سے زیارات پر تشریف لائے ہوئے سینئر صحافی نثار عباس نے ایران کے شہر قم میں قیام کے دوران صالح ٹی وی کے اسٹوڑیو کا بھی دورہ کیا جس میں بلتی اور شینا زبان کے زریعے مذہبی تعلیمات کے پروگرامز نشر کئے جاینگے۔

 

این مطلب بدون برچسب می باشد.

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

دیدگاهتان را بنویسید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *