ایران کا ٹرمپ کے ہر فیصلے کا مقابلہ کرنے کا اعلان / حسن روحانی
ایران کا ٹرمپ کے ہر فیصلے کا مقابلہ کرنے کا اعلان / آئندہ ہفتہ ایران میں کوئی تبدیلی رونما نہیں ہوگی
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے سبزوار میں ایک عظیم عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ہر فیصلے کا مقابلہ کرنے کے لئے آمادہ ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے سبزوار میں ایک عظیم عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ہر فیصلے کا مقابلہ کرنے کے لئے آمادہ ہے۔ انھوں نے کہا کہ آئندہ ہفتہ ایران میں کوئی تبدیلی رونما ہونے والی نہیں ہے۔ صدر حسن روحانی نے کہا کہ ہم نے عالمی برادری سے جو وعدے کئے تھے وہ پورے کردیئے ہیں ۔ اگر کسی نے ایرانی قوم کے ساتھ مکر و فریب کرنے کی تلاش و کوشش کی تو اسے مناسب جواب دیا جائے گا۔
انھوں نے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ نے ایٹمی معاہدے کو امریکی تاریخ کا بد ترین معاہدہ قراردیکر امریکہ کے سابق حکمرانوں کی توہین کی ہے ایران نے کسی کو دھوکہ نہیں دیا امریکہ کے موجودہ صدر دنیا کو فریب دینے کی کوشش کررہے ہیں اور ایک عالمی معاہدے کو توڑنے کی بات کررہے ہیں جبکہ اس معاہدے کو سکیورٹی کونسل کی تائيد بھی حاصل ہے۔
صدر حسن روحانی نے ملکی امور کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ آج ملک میں بے روزگاری کی شرح کم ہوگئی ہے اور ہم روزگار کے مواقع فراہم کرنے کی مسلسل کوشش کررہے ہیں۔ صدر روحانی نے صوبہ خراسان رضوی کو سیاحت کا قطب قراریدتے ہوئے کہا کہ ہمارے مولا حضرت امام علی بن موسی الرضا کی زیارت کے لئے سالانہ 30 ملین زائر اس شہر کا سفر کرتے ہیں اور ہمارے پورے ملک میں تمام فیوض و برکات حضرت امام رضا علیہ السلام کی بدولت ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔
دیدگاهتان را بنویسید