تازہ ترین

شیخ حسین نجفی گلتری/محمد جان حیدری

1916کو گلتری شنگوشگر مٹیال میں پیداہوئے۔ابتدائی تعلیم برولمو میں شیخ علی برولموی رہ کے پاس حاصل کیا۔اسکے بعد بارہ سال نجف اشرف میں مشغول تحصیل رہے۔

نجف اشرف میں مراجع عظام حضرت آیت اللہ العظمی، امام خمینی رہ بت شکن زمانہ، 

اور حضرت آیت اللہ العظمی خوئی، حکیم، ودیگر مراجع وعلماء سے استفادہ کیا۔

شئیر
27 بازدید
مطالب کا کوڈ: 4069

آپ فقہ میں استادالعلماء کے نام سے معروف تھے۔جس کا اعتراف بارھا حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ محمد حسن جعفری امام جمعہ وجماعت مرکزی امامیہ جامع مسجد سکردو، حجج اسلام شیخ علی جوھری، شیخ ابراھیم صابری نے کیا ہے۔آپ نے حوزوی زندگی میں فقہ، اصول، حدیث، کلام، رجال، کیساتھ نہج البلاغہ کا دقیق مطالعہ کیا۔

حوزیہ علمیہ نجف سے واپسی کے بعد چار سال گلتری شنگو شگر میں مصروف تبلیغ رہے۔اسی دوران شیخ غلام حیدر مدقق سے ملکر باباچن میں محکمہ قضاوت کی بنیاد رکھی۔اسکے بعد ماباقی زندگی سکردو میں گزاری ۔

آپ نے مدت دراز سکردو حمید گڑھ مسجد، مسجد حیدریہ سٹلائٹ ٹاون، مدرسہ بنت الھدی سکردو، محکمہ شرعیہ و انجمن امامیہ سکردو میں خدمات انجام دئے۔آپ سالانہ عشرہ محرم پڑھنے سدپارہ جاتے تھے اور شینا وبلتی زبان میں بہترین خطابت کرتے تھے۔آپکے شاگردوں میں حجج اسلام شیخ علی مدبر، شیخ محمد علی نجفی، شیخ حسین خان، شیخ غلام محمد فخرالدین گلتری، شیخ ابراہیم صابری و۔۔۔۔ شامل ہیں۔آپ نے عربی زبان میں تاریخ تشیع بلتستان پر ایک مختصر کتابچہ بھی لکھی تھی۔

بالاخرہ مسلسل کہی سال دین مبین اسلام کی خدمت کے بعد مارچ 2004کونماز صبح کے بعد مصلی عبادت میں داعی اجل کو لبیک کہا اور بلتستان کے بزرگ علماء اور عاشقان ولایت کی معیت میں سٹلائٹ ٹاون سے قتلگاہ تک تشیع جنازہ کے بعد انکے صمیمی دوست حجت الاسلام والمسلمین علامہ شیخ محمد حسن جعفری کی امامت میں نماز اداکی گی اور قتلگاہ سکردو میں دفن کیاگیا۔

 

این مطلب بدون برچسب می باشد.

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

دیدگاهتان را بنویسید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *