جامعہ روحانیت بلتستان کے صدارتی انتخابات، سید احمد رضوی دوبارہ صدر منتخب
روحانیت نیوز(قم)جامعہ روحانیت بلتستان کے زیر اہتمام مرکزی صدر اور مجلس روحانیت کے انتخابات 23 نومبر بروز جمعہ بمطابق 15 ربیع الاول کو دن 8:00 بجے سے شام آٹھ بجے تک امام بارگاہ بلتستانیہ قم میں منعقد ہوئے ۔
جس میں بلتستان کے 90 فیصد علما و طلاب نے شرکت کی اور ووٹ کاسٹ کیا ۔
الیکشن کمیشن کے ترجمان حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ غلام محمد شاکری کے مطابق صدارتی امیدوار کل چھ تھے جن میں سے تیں افراد انتخابات سے قبل دستبردار ہوئے ۔ جس کے نتیجے میں صدارتی انتخابات کے لے مقابلہ حجۃ الاسلام سید احمد رضوی ، حجۃ الاسلام شیخ محمد حسین حیدری اور حجت الاسلام شیخ کاشف رضوانی کے مابین ہوا ۔
جن میں سید احمد رضوی 359 ووٹ لیکر دوسال کے لئے دوبارہ جامعہ روحانیت بلتستان کا صدر منتخب ہوئے۔
مجلس جامعہ روحانیت کے لے کل 47 افراد نے بعنوان امیدوار انتخابات میں حصہ لیا تھا جن میں سے 25 افراد دوسال کے لے جامعہ روحانیت کی مجلس کے رکن منتخب ہوئے۔
جامعہ روحانیت کے آئین کے مطابق اجرائی کاموں کے مکمل اختیارات صدر جبکہ قانون گزاری کا حق مجلس کے پاس ہے ۔
دیدگاهتان را بنویسید