تازہ ترین

کامیابی کا راز ہے کہ غلطیوں سے سیکھا جائے، وزیراعظم

 اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کامیابی کا راز ہے کہ غلطیوں سے سیکھا جائے۔

اسلام آباد میں فیڈریشن آف پاکستان چیمپبر آف کامرس انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کی تقریب سے خطاب میں عمران خان کا کہنا تھا کہ الیکشن جیتنے کے بعد جلسوں کو یاد کرتا ہوں اور آج پنڈال بھرا ہوا اچھا لگ رہا تھا۔

شئیر
54 بازدید
مطالب کا کوڈ: 4254

انہوں نے کہا کہ معیشت کے استحکام سے ملک ترقی کرتا ہے، تاجروں کو سہولیات دینے کیلئے کام کر رہے ہیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان کی برآمدات 24 ارب ڈالرز کے قریب ہیں، ہمیں اپنے ذہنوں کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے کیوں کہ ملک میں سرمایہ کاری اور تجارت سے خوشحالی آئے گی۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ میرا کوئی بزنس ہے نہ ہی کوئی انڈسٹری لیکن کاروباری طبقے اور برآمدکنندگان کی ہر ممکن مدد کریں گے اور تجارتی خسارے کو کم کرنے کیلئے دن رات محنت کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کامیابی کا راز ہے کہ غلطیوں سے سیکھا جائے اور پاکستان میں اب تک جو غلطیاں ہوئیں اسے ٹھیک کرنا چاہتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ چھوٹی اور درمیانے درجے کی صنعتوں کو بہتر بنانا ہے جب کہ ماضی میں برآمدات اور تجارت کیلئے سوچا ہی نہیں گیا۔

 

این مطلب بدون برچسب می باشد.

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

دیدگاهتان را بنویسید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *