تازہ ترین

آیت اللہ شاہرودی کے انتقال پرملال پر رہبر معظم کا تعزیتی پیغام

بسم اللہ الرحمن الرحیم

انا للہ وانا الیہ راجعون

نہایت ہی افسوس وار غم و اندوہ کے ساتح بلند مرتبہ فقیہ اور تشخیص مصلحت نظام کونسل کے جنرل سیکرٹری اآیت اللہ آقای حاج سید محمود ہاشمی شاہرودی کی وفات کی خبر موصول ہوئی۔

شئیر
51 بازدید
مطالب کا کوڈ: 4282

یہ افسوسناک نقصان جو تقریبا ایک سال سخت اور دررناک بیماری ےکے بعد پیش آیا۔ ان تمام لوگوں کے لئے رنج کا باعث ہے جو ان کے علمی مقام، اسلامی نظام کیلئے ان کی قیمتی خدمات اور حوزہ علمیہ کے فقہی، اصولی اور قانونی مراکز کیلئے ان کی خدمات سے آشنا ہیں۔

آپ (آیت اللہ شاہرودی) حوزہ علمیہ قم کے بزرگ استاد،نظام جمہوری اسلامی کے اہم ترین ادارون کے باوفا کارکن، نگہبان کونسل کے بااثر رکن ،اور تشخیص مصلحت کونسل کے کامیاب جنرل سیکرٹری تھے اور بہت زیادہ علمی آثار اور برکات اپنے پیچھے چھوڑ گئے۔

اسی طرح آپ تین شہیدوں کے بھائی اور مشہور و معروف شہید بزرگوار سید محمد باقر الصدر کے ہمراہ، یار اور شاگرد تھے۔

میں اس بزرگ عالم دین کی وفات پر ان کے خاندان، زوجہ محترمہ ، فرزندان گرامی اور تمام رشتہ داروں، اسی طرح حوزہ علمیہ قم، شاگردوں، علمی ساتھیوں اور ارادتمندوں کی خدمت میں تسلیت پیش کرتاہوں۔

اور خداوند متعال سے ان کی مغفرت اور درجات کی بلندی کیلئے دعا گو ہوں۔

سید علی خامنہ ای 

25 دسمبر 2018

 

این مطلب بدون برچسب می باشد.

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

دیدگاهتان را بنویسید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *