تازہ ترین

حجت الاسلام والمسلمین سید احمد رضوی کا آیت الله ہاشمی شاہرودی کی رحلت پر اظہار تعزیت

روحانیت نیوز، صدر جامعہ روحانیت بلتستان پاکستان حجت الاسلام والمسلمین سید احمد رضوی نےرہبر انقلاب اسلامی کے دیرینہ ساتھی، سابق ایرانی چیف جسٹس اورتشخیص مصلحت نظام کونسل کے چیئرمین آیت الله ہاشمی شاہرودی کی رحلت کے دلسوز موقع پردلی رنج وغم اور افسوس کا اظہا رکرتے ہوئے کہاہےکہ آیت اللہ العظمی ہاشمی شاہرودی نے علوم آل محمدؑ کی ترویج، تحقیق اور تبلیغ کے لیے اپنی زندگی وقف کر دی۔

شئیر
31 بازدید
مطالب کا کوڈ: 4286

انکی وفات انقلاب اسلامی اور مسلمانون کا بڑا نقصان ہے، مرحوم امام خمینی ؒ کی قیادت سے لیکر امام خامنہ ای کی قیادت تک انقلاب اسلامی کے صف اول کے مدافع رہے۔

انکا مزید کہنا تھا کہ آیت اللہ ہاشمی شاہرودی کی ناگہانی وفات پر جامعہ روحانیت بلتستان پاکستان کے تمام علماء کرام کی جانب سے رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ خامنہ ای اور مرحوم کے پسماندگان کی خدمت میں ہدیہ تعزیت پیش کرتی ہے۔

 

واضح رہے کہ تشخیص مصلحت نظام کونسل کے چیئرمین آیت الله ہاشمی شاہرودی کا کل 70 سال کی عمر میں انتقال ہوگیا ہے۔ آیت الله ہاشمی شاہرودی 1327 شمسی میں نجف اشرف میں پیدا ہوئے۔ آیت الله ہاشمی شاہرودی کئی سال تک نگہبان کونسل کے رکن رہے، جبکہ رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے انہیں عدلیہ کا سربراہ منتخب کیا اور وہ 1378 سے 1388 شمسی تک عدلیہ کے سربراہ کے عہدے پر فائز رہے اور آج 70 سال کی عمر میں اس دنیا سے کوچ کر گئے۔

این مطلب بدون برچسب می باشد.

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

دیدگاهتان را بنویسید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *