تازہ ترین

گروہ اساتید کے ساتھ صمیمی نشست 

 مورخہ 17 جنوری 2019 بروز جمعرات بلتستان سے ایران عراق میں مقدس مقامات کی زیارات کے لیے آئے ھوئے اساتید کے ساتھ جامعہ روحانیت بلتستان  کی جانب سے صمیمی نشست کا انعقاد کیا گیا.

شئیر
33 بازدید
مطالب کا کوڈ: 4321

نشست کے آغاز میں جامعہ روحانیت بلتستان کے جنرل سیکریٹری شیخ محسن عباس نے شرکائے جلسہ کا شہر علم و اجتہاد میں آمد پر خوش آمدید اور اراکین ج ر ب کے جلسے میں شرکت پر شکریہ ادا کیا اور ج ر ب کی تعلیمی,  فرھنگی اور تحقیقی سرگرمیوں کے بارے میں بریفینگ دی.  

اساتید نے اظہار خیال کرتے ھوئے بلتستان کی مذھبی,  سیاسی اور اجتماعی صورت حال پر تجزیہ اور تبصرہ کرنے کے علاوہ بلتستان بھر کے سکولوں میں نئی نسل کو درپیش تربیتی چیلینجز کے بارے میں گفتگو کی.  

جامعہ روحانیت کی طرف سے مجلس ج ر ب کے سپیکر جناب حجت الاسلام مشتاق حسین حکیمی,  صدر ج ر ب جناب حجة الاسلام سید احمد رضوی,  مشاور عالی و بین المللی جناب حجت الاسلام محمد علی ممتاز کے علاوہ سابق صدر ج ر ب جناب حجۃالاسلام شیخ احمد حسن عابدی نے اظہار خیال کیا. 

اساتید نے اس نشست کی افادیت اور اپنے تاثرات بیان کرتے ھوئے کہا کہ قم المقدسہ میں بلتستان کے علمایے کرام کے ھمراہ گفت و شنید ھمارے لیے باعث فخر ھے اس سلسلے میں ھم اس قابل قدر اقدام کے انعقاد پر اراکین ج رب کا از تہہ دل شکریہ ادا کرتے ہیں.  اس طرح کی نشستوں سے باھمی دلچسپی کے امور,  تبادل نظر اور بچوں کی تعلیم و تربیت کے سلسلے میں مفید مشوروں,  آراء اور تربیتی تیکنیکس کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کا بہترین ماحول فراھم ھوا. 

اساتید نے جامعہ روحانیت کے پلیٹ فارم سے انجام پانے والے مختلف امور کو قابل قدر خدمات قرار دے. انہوں نے کہا کہ بلتستان کی سطح پر انجام پذیر تربیتی ورکشاپس وقت کی اھم ضرورت اور نئی نسل کو مختلف اعتقادی و اخلاقی انحرافات سے بچاو کا بہترین ذریعہ ھے.  

صدر محترم جناب سید احمد رضوی نے اپنے اختتامی گفتگو میں تمام اساتید کا جلسے میں شرکت پر شکریہ ادا کیا اور نئی نسل کی تعلیم و تربیت کے سلسلے باھمی تعامل اور ایک دوسرے کے ساتھ  تعاون کرنے کو ضروری قرار دیا. 

یہ نشست بلتستان سے زیارات پر تشریف لانے والے بزرگ عالم دین جناب حجت الاسلام شیخ حسین نجفی کچورا کی دعائیہ گفتگو کے ساتھ اختتام پذیر ھوئی.

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

دیدگاهتان را بنویسید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *