حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی چند احادیث
حدیث ۱- قالت فاطمہ سلام اللہ علیھا : ” ما یصنع الصائم بصیامہ اذا لم یصن لسانہ و سمعہ و بصرہ و جوارحہ “
ترجمہ : حضرت فاطمہ زہرا (ع) فرماتی ہیں: ” اگر روزہ دار حالت روزہ میں اپنی زبان، اپنے کان و آنکھ اور دیگر اعضاء کی حفاظت نہ کرے تو اس کا روزہ اس کے لئے فائدہ مند نہیں ہے “۔
حدیث۲. قالت فاطمہ سلام اللہ علیھا :” یا ابا الحسن انی لا مستحیی من الٰھی ان اکلف نفسک ما لا تقدر علیہ “
ترجمہ :حضرت فاطمہ زہرا (ع) فرماتی ہیں :” اے علی مجھے خدا سے شرم آتی ہے کہ آپ سے ایسی چیز کی فرمائش کروں جو آپ کی قدرت سے باہر ہے “۔
حدیث(۳(
قالت فاطمہ سلام اللہ علیھا : ” الزم عجلھا فان الجنة تحت اقدامھا “
ترجمہ : حضرت فاطمہ زہرا (ع) فرماتی ہیں :” ماں کے پیروں سے لپٹے رہو ( ماں کا احترام کرو) اس لئے کہ جنت انہیں کے پیروں کے نیچے ہے “۔
حدیث(۴(
قالت فاطمہ سلام اللہ علیھا :
” خیر للنسا ان لا یرین الرجال و لا یراھن الرجال “
ترجمہ :
حضرت فاطمہ زھرا (ع) فرماتی ھیں :
” عورتوں کے لئے خیر و صلاح اس میں ہے کہ نہ تو وہ نا محرم مردوں کو دیکھیں اور نہ نامحرم مرد ان کو دیکھیں “۔
حدیث(۵(
قالت فاطمہ سلام اللہ علیھا :
”حبب الٰھی من دنیاکم ثلاث : تلاوة کتاب اللہ و المنظر فی وجہ رسول اللہ
و الانفاق فی سبیل اللہ “
ترجمہ :
حضرت فاطمہ زہرا (ع) فرماتی ہیں :
” میرے نزدیک تمہاری اس دنیا میں تین چیزیں محبوب ہیں: تلاوت قرآن مجید ، زیارت چہرہ رسول خدا اور راہ خدا میں انفاق “۔
حدیث(۶(
قالت فاطمہ سلام اللہ علیھا :
” من اصعد الی اللہ خالص عبادتہ اھبط اللہ عزو جل الیہ افضل مصلحتہ “
ترجمہ :
حضرت فاطمہ زہرا (ع) فرماتی ہیں :
” ہر وہ شخص جو اپنے خالصانہ عمل کو خداوندعالم کی بارگاہ میں پیش کرتا ہے خدا بھی اپنی بہترین مصلحت اس کے حق میں قرار دیتا ہے “۔
حوالہ :
۱۔ تحف العقول ص ۹۵۸
۲۔ تحف العقول ص ۹۵۸
۳۔ تحف العقول ص ۹۵۸
۴۔ تحف العقول ص ۹۶۰
۵۔ تحف العقول ص۹۶۰
۶۔ تحف العقول ص۹۶۰
بشکریہ http://urdu.sahartv.ir
دیدگاهتان را بنویسید