تازہ ترین

خوف بن سلمان کو خانہ کعبہ لے گیا

سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان نے مکہ میں مسجد الحرام کا دورہ کیا جہاں وہ نوافل کی ادائیگی کے ساتھ ساتھ خانہ کعبہ کی چھت پر بھی گئے۔محمد بن سلمان 16 فروری کو دو روزہ دورے پر پاکستان آئیں گے اور ان کے دورے کی تیاری کے لیے تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔

شئیر
55 بازدید
مطالب کا کوڈ: 4410

محمد بن سلمان نے منگل کو مسجد الحرام کا دورہ کرتے ہوئے وہاں نماز کی ادئیگی کے بعد حجر اسود کو بوسہ بھی دیا۔ اس کے بعد انہوں نے خانہ کعبہ کی چھت کا بھی دورہ کیا۔اس موقع پر انہوں نے روایات کی پیروی کرتے ہوئے کعبہ کی اندر کی دیواریں بھی صاف کیں جنہیں عطر عود ملے آب زم زم میں ڈبو کر کپڑے سے صاف کیا جاتا ہے۔خانہ کعبہ کی صفائی کا کام عموماً دونوں مقدس ترین مساجد کے جنرل پریزیڈنسی کے حکام کرتے ہیں اور ماضی میں متعدد سعودی بادشاہ کعبہ کی صفائی کے عمل کا حصہ بن چکے ہیں۔منگل کو مسجد الحرام کے دورے کے دوران محمد بن سلمان کو مسجد میں نماز کی ادائیگی کے لیے وقف حصے کی توسیع کے منصوبے کی بریفنگ دی گئی۔اس موقع پر شاہی عدالت کے مشیر اور کونسل آف سینئر اسکالر کے رکن شیخ سعد بن ناصر الشتری بھی موجود تھے۔ولی عہد نے پیر کو مکہ شہر اور مقدس مقامات کے شاہی کمیشن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے دوسرے اجلاس کی صدارت کی تھی۔

این مطلب بدون برچسب می باشد.

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

دیدگاهتان را بنویسید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *