تازہ ترین

رمضان المبارک خدا کی خاص رحمت اور نعمت کا مہینہ

رمضان المبارک خدا کی خاص رحمت اور نعمت کا مہینہ ہے جسمیں انسان پر خدا کے خصوصی انعامات اور رحمتیں نازل ہوتی ہیں ۔ البتہ گرم موسم،لمبے دن اور مختصر رات ۔ لہذا ان ایام میں خوراک اور نیند کے ساتھ ساتھ مختلف صحت کے مسائل کو بہتر انداز میں کنٹرول میں رکھنا ضروری ہے

شئیر
66 بازدید
مطالب کا کوڈ: 455

افظاری کے اوقات میں سخت غذا جو دیر ہضم ہے نہ صرف نیندمیں خلل ڈالتی ہے بلکہ سحری میں بھوک ختم کرنے کا باعث بن سکتی ہے لہذا صحت کے ماہرین سخت غذا جیسے حلیم،بڑے گوشت ،آلو ۔ بنے ہوئے گوشت اور ان جیسے دیگر سخت غذاوں کے کھانے سے منع کرتے ہیں ۔ اسکے برعکس ماہرین نرم اور زود ہضم غذا جیسے یخنی،شوربہ ، مرغی کا گوشت،کھیر اور دیگر نرم غذا کھانے کی تاکید کرتے ہیں اسکے علاوہ سبزی جات، فروٹ،سوپ وغیرہ بھی افطاری اور سحری دونوں میں بہت مفید ہے جو نہ صرف بدہضمی سے بچاتا ہے بلکہ آرام دہ نیند میں بھی مفید ہے۔البتہ افطاری کے بعد سونے کے وقت اگر بھوک لگے تو ایک گلاس دودھ،انگور کی شربت یا تربوز،آڑو،انگور وغیرہ بھی کھایاجاسکتا ہے۔ سحری کے وقت سخت غذا،بنے ہوئے گوشت اور مصالحہ دار غذا وغیرہ کھانے سے دن میں پیاس لگنے کا امکان ہے
سحری میں تازہ لیمو کی شربت، انگور کی شربت ، ہلکی کم رنگ چائے، تربوز کا پانی وغیرہ پینے سے دن میں پیاس کم لگے گی
جبکہ تیز یا سٹرونگ چائے،کافی،کوک ،سیون اپ یا اس جیسی دیگر مشروبات،مصالحہ جات،تیز مرچ،نمکین غذا کھانے سے پیاس زیادہ لگنے کا خطرہ ہے
دن کے اوقات میں ورزش اور بہت جسمانی مشقت،بہت زیادہ باتیں کرنا اور کھلے دھوپ میں رہنا ،بہت زیادہ کمپیوٹر اور موبایل کے ساتھ کام کرنا اور تیز قسم کے پرفیوم وغیرہ لگانے سے بھی پیاس زیادہ لگ سکتا ہے
روزہ میں مناسب اور ڈھیلی ڈھالی لباس پہنے جسمیں پلاسٹک اور ریشم استعمال نہ ہوا ہو اور تیزلال،کالا اور پیلا نہ ہو بلکہ سفید اور بلیو کلر وغیرہ لباس بھی پیاس روکنے میں مدد گار ہے
خشک ہوا کی بجائے اگر ممکن ہو پانی والا پنکھا یا کولر استعمال کریں ، شدید غصہ اور ناراضگی بھی پیاس اور بھوک میں اضافے کا سبب بن سکتی ہے لہذا ضروری ہے کہ رمضان المبارک میں نارمل رہا جائے۔
افطار اور سحری کے درمیان سبزی جات اور فروٹ جسیے تربوز،،آڑو وغیرہ دن کے بھوک اور پیاس سے بچانے میں موثر ہیں۔

این مطلب بدون برچسب می باشد.

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

دیدگاهتان را بنویسید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *