تازہ ترین

قم المقدس میں بلتستان پاکستان کے حوالے سے دوسرا ثقافتی فیسٹیول کا پہلا دن+تصاویر

دوسرا ثقافتی فیسٹیول آج جامعہ روحانیت بلتستان کے صدر حجت الاسلام والمسلمین سید احمد رضوی اور دیگر عہداروں کی موجودگی میں افتتاح ہوا۔

شئیر
27 بازدید
مطالب کا کوڈ: 4621

ایران کے مقدس شہر قم میں جامعہ روحانیت بلتستان شعبہ امور فرزندان کی طرف سے دوسرا بلتستانی ثقافتی فیسٹیول “نتی کھڑیم نتی ہرتخنہ” کے عنوان سے دوسرا ثقافتی فیسٹیول آج جامعہ روحانیت بلتستان پاکستان کے صدر حجت الاسلام والمسلمین سید احمد رضوی اور دیگر عہداروں کی موجودگی میں افتتاح ہوا۔
جامعہ روحانیت بلتستان میڈیا سیل کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے شہر قم میں بلتستان سے تعلق رکھنے والے جامعہ روحانیت بلتستان پاکستان شعبہ امور فرزندان کے زیر اہتمام گلگت بلتستان پاکستان خاص کر بلتستان کی ثقافت کو اجاگر کرنے کے لئے دوسرا عظیم ثقافتی فیسٹیول کا انعقاد کیا۔
بینات فیسٹیول میں مختلف اسٹالز لگائے گئے ہیں جن میں بلتستان کی ثقافت و تمدن کے مختلف پہلو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ بلتستان کے قدرتی مناظر اور تفریحی و سیاحتی مقامات کا تعارف بھی کرایا گیا ہے۔
فیسٹیول میں بچوں اور فیملیز کے لئے بلتستان کے قدرتی مناظر کے پس منظر کے ساتھ تصاویر بنوانے کی سہولت بھی مہیا کی گئی ہے اور فیسٹیول میں ملک کے مختلف علاقوں کی تہذیب و تمدن سے منسلک فن پارے، کپڑے اور جیولری وغیرہ قدر دانوں کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔
میڈیا سیل کی جانب سے جاری بیان کے مطابق فیسٹول میں مختلف اسٹالز لگائے گئے ہیں، جن میں بلتستان کی ثقافت و تمدن کے مختلف پہلو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ بلتستان کے قدرتی ماحول اور تفریحی و سیاحتی مقامات کا تعارف بھی کرایا گیا ہے۔ بچوں کے لئے تفریح سرگرمیوں کا خصوصی انتظام کیا گیا ہے، کھیلوں اور مختلف مقابلوں کی صورت میں تربیتی امور اور اسلامی اقدار کی اہمیت کو روشناس کرانے کی کوشش کی گئی ہے۔ فیسٹول کا ایک اہم پروگرام بچوں اور فیملیز کے لئے بلتستان کے قدرتی مناظر کے پس منظر کے ساتھ فوٹو بنوانے کی سہولت ہے۔
اس فیسٹیول کا مقصد ایران میں بلتستانی ثقافت کا تعارف اور بالخصوص بلتستانی بچوں کو بلتستان کی اسلامی ثقافت سے روشناس اور بلتی زبان میں مشاعرہ، بلتستان میں منعقد ہونے والی مجالس و محافل کے انعقاد کے روایتی انداز کے علاوہ مخلتف سیرگاہوں، آثار قدیمہ، روایتی ملبوسات، کھانے، قصیدہ خوانی و شعر خوانی و حملہ خوانی کے روایتی انداز سے روشناس کرانا ہے۔ یہ پروگرام 25 مارچ تک حسینیہ بلتستانیہ قم ایران میں منقعد ہوگا۔ یاد رہے پچھلے سال کی طرح اس سال بھی قم ایران میں یہ دوسرا ثقافتی فیسٹیول منعقد کیا جا رہا ہے اور اس سال بینات فیسٹیول میں مقابلہ بیت بازی، قرآنی مقابلہ، مقابلہ حفظ قرآن اور پایگاه فرهنگی پاکستان ایرانی ترین همسایه اور دیگر اسٹالز لگائے گئے ہیں۔

این مطلب بدون برچسب می باشد.

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

دیدگاهتان را بنویسید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *