جامعہ روحانیت بلتستان کو بہتریں طریقے سے ثقافتی فیسٹیول کی انعقاد پر مبارکباد پیش کرتے ہیں/انصار ثقلین جعفری
روحانیت نیوز(مشہد)جامعہ روحانیت بلتستان پاکستان شعبہ مشہد مقدس کے صدر حجت الاسلام انصار ثقلین جعفری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ قم المقدسہ میں جامعہ روحانیت بلتستان پاکستان کی جانب سے دوسرے ثقافتی فیسٹیولکے کامیاب انعقاد پر تمام مسئولین و ہمکاران و خصوصا صدر جامعہ روحانیت بلتستان حجت الاسلام والمسلمین سید احمد رضوی کو […]
روحانیت نیوز(مشہد)جامعہ روحانیت بلتستان پاکستان شعبہ مشہد مقدس کے صدر حجت الاسلام انصار ثقلین جعفری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ قم المقدسہ میں جامعہ روحانیت بلتستان پاکستان کی جانب سے دوسرے ثقافتی فیسٹیولکے کامیاب انعقاد پر تمام مسئولین و ہمکاران و خصوصا صدر جامعہ روحانیت بلتستان حجت الاسلام والمسلمین سید احمد رضوی کو مبارک باد پیش کرتے ہے.
انھوں نے کہا کہ واقعا حال حاضر میں یہ اقدام، کہ جس وقت اغیار ہماری ثقافت کے نام پر پاکستان بالخصوص بلتستان میں ہماری ثقافت کا غلط چہرہ دنیا کو دکھانے کی کوشش کر رہے ہیں اس موقع پر ہماری اپنی اصل ثقافت کو اجاگر کرنا اور اس کے لئے پر جوش انداز میں علماء کا میدان عمل میں آکر یہ پروگرام منعقد کرنا قابل ستائش و تحسین ہے.
خدا وند متعال اس امر میں شریک تمام تشکلات و تنظیمات کے مسؤلین علی الخصوص جامعہ روحانیت بلتستان پاکستان کی توفیقات میں مزید اضافہ فرمائے.
این مطلب بدون برچسب می باشد.
دیدگاهتان را بنویسید