آپ کا گھر ایک دین مدرسہ کی حیثت سے بچون اور بڑوں کو تعلیمات قرآن و احکام الھی کا مرکز بھی تھا آپ اپنے علاقے کےلئے بہترین مبلغ دین تھے تمام تر دینی وظایف اور سیاسی و سماجی کام بھی انجام دیتے رہے آپ اپنے علاقہ میں تمام یتیمون ناداروں غریبوں اور مسکینوں کا سہارا تھے نوجوانون کی شادی بیاہ کے اخراجات کا بھی انتظام کرتے تھے مریضوں کو دعا اور دوا دونوں کے زریعے سے بہترین معالجہ کرتے تھے ۔
آپ انتہائی نیک اور مخلص افراد میں سے تھے حتی کہ زندگی کے آخری دم تک انتہائی خاشعانہ و متواضعانہ رویہ کےساتھ دین کی خدمت اور دین کی ترویج لےلئے کوشاں رہے آخر موت سے کوئی بھی فرار نہیں کرسکتا آپ بھی الوداع کرتے ہوئے اس دار فانی سے دار بقاکی طرف کوچ کرگئے خداوند متعالی مرحوم و مغفور کو محمد وال محمد (ص)کے ساتھ محشور فرما ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے