تازہ ترین

پاک، ایران حکام کا ‘سی پیک’ منصوبے میں ایران کی شراکت

پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر ‘مہدی ہنردوست’ اور پاکستان،چین اقتصادی راہداری منصوبے کے پروجیکٹ ڈائریکٹر میجرجنرل (ر) ‘ظاہر شاہ’ نے گزشتہ روز ایک ملاقات کے دوران ایران کی جانب سے اقتصادی راہداری منصوبے میں شراکت کے حوالے سے بات چیت کی. اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں تعینات […]

شئیر
15 بازدید
مطالب کا کوڈ: 486

پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر ‘مہدی ہنردوست’ اور پاکستان،چین اقتصادی راہداری منصوبے کے پروجیکٹ ڈائریکٹر میجرجنرل (ر) ‘ظاہر شاہ’ نے گزشتہ روز ایک ملاقات کے دوران ایران کی جانب سے اقتصادی راہداری منصوبے میں شراکت کے حوالے سے بات چیت کی.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر ‘مہدی ہنردوست’ اور پاکستان،چین اقتصادی راہداری منصوبے کے پروجیکٹ ڈائریکٹر میجرجنرل (ر) ‘ظاہر شاہ’ نے گزشتہ روز ایک ملاقات کے دوران ایران کی جانب سے اقتصادی راہداری منصوبے میں شراکت کے حوالے سے بات چیت کی.

 

اس موقع پر ایرانی سفیر نے ایرانی صدر حسن روحانی اور وزیراعظم پاکستان محمدنواز شریف کے درمیان اقوام متحدہ کے 71ویں اجلاس کے موقع پر ہونے والی ملاقات میں سی پیک منصوبے کے حوالے سے ہونے والی بات چیت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اپنے ذرائع، وسائل اور اپنی صلاحیت کے تحت پاک،چین اقتصادی راہداری منصوبے میں شراکت کی خواہش مند ہے.

 

پاکستانی عہدیدار نے سی پیک کے حوالے سے ایران کی دلچسپی اور پیشکش کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ اقتصادی راہداری کے حوالے سے پاک-ایران کا مشترکہ تعاون اہمیت کا حامل ہے.

 

انہوں نے مزید کہا کہ پاک،چین مشترکہ اقتصادی راہداری کو ایران اور افغانستان تک وسعت دینے کی ضرورت ہے. ظاہر شاہ نے خطے کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کے لئے پاکستان اور ایران کے درمیان قریبی تعاون پر زور دیتے ہوئے مزید کہا کہ پاک،چین اقتصادی راہداری جیسے عظیم منصوبے اور خطے میں مشترکہ مفادات کے حصول کے لئے ایران کے کلیدی کردار کی ضرورت ہے.

 

پاکستان اور ایران کے درمیان توانائی، ریلوے اور سڑکوں کی تعمیر کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑهانے پر زور دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبے پر ایران کی دلچسپی اور شراکت پر غور اور اس کو اپنے ایجنڈے میں شامل کریں گے.

 

اس موقع پر اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر نے کہا کہ ایران کے نجی شعبے بالخصوص تکنیکی اور انجینئرنگ شعبوں سے متعلق کمپنیاں سی پیک منصوبے میں شراکت کے لئے تعمیری کردار اور قابل قدر صلاحیت کی حامل ہیں.

 

گزشتہ مہینے میں ایران کے صدر حسن روحانی نے پاکستانی وزیراعظم سے اقوام متحدہ کے سالانہ اجلاس کے موقع پر ملاقات میں پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے میں شامل ہونے کی خواہش کا اظہار کیا.

 

تفصیلات کے مطابق ؛ صدر روحانی نے پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کے حوالے سے پاکستانی وزیراعظم کے عزم کی تعریف کی اور اس کا حصہ بننے کی خواہش کا اظہار کیا.

این مطلب بدون برچسب می باشد.

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

دیدگاهتان را بنویسید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *