پاک فوج نے کشمیر کے حوالے سے ہمیشہ مثبت کردار ادا کیا ہے اور اس کے مستقل حل کے لیے ہر ٹھوس اقدام کی حمایت کی ہے، مگر ان تمام حالات میں بھارت نے مسئلہ کشمیر پر نہ صرف لچک دکھانے کی کوشش کی بلکہ اسے مزید پیچیدہ بنانے کی مذموم کوشش کی جاتی رہی ہے.
پاکستانی غیور عوام سے ہمارا مطالبہ ہے کہ مسئلہ کشمیرکے حوالے سے پاک فوج اور حکومتی اقدامات کا بھر پور ساتھ دیں ان شاء اللہ تعالی عوام؛ پاک فوج اور حکومتی مثبت پالیسی اور آپس کی یکجہتی سے مسئلہ کشمیر کے سلسلے میں سب کے لیے قابل قبول حل سامنے آئے گا.
پاکستان زندہ باد پاک فوج پایندہ باد
