تازہ ترین

سادہ اور کم خرچ افطاری دینے پر آیت اللہ صافی گلپائیگانی کی تاکید

آیت اللہ العظمیٰ صافی گلپائیگانی نے ایک بیانیہ جاری کر کے مومنین کو اس بات کی ترغیب دلائی ہے کہ وہ افطاری کے مراسم کو سادہ اور کم خرچ برپا کریں۔
انہوں نے اپنے بیان میں روزے کے فواید کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ روزے کا ایک فائدہ یہ ہے کہ اس سے انسان کو فقیر طبقے کی بھوک کا احساس ہوتا ہے۔

شئیر
35 بازدید
مطالب کا کوڈ: 533

انہوں نے امام حسن عسکری علیہ السلام سے مروی ایک حدیث کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امام کی حدیث اس بات پر دالت کرتی ہے کہ روزے کا ایک مقصد یہ ہےکہ مالدار فقیر کی بھوک کا احساس کرے اور اس پر رحم کھائے۔
انہوں نے کہا کہ اسلام روزہ داروں کو فقیروں اور ناداروں کی مدد کرنے کی ترغیب دلاتا ہے اور افطاری کرانا بھی فقیروں اور ناداروں کی مدد کرنے کا ایک مصداق ہے۔ پیغمبر اسلام(ص) کی حدیث میں آیا ہے کہ: جو شخص روزہ دار مومن کو افطار کرائے گا تو خداوند عالم کے نزدیک ایک غلام آزاد کرنے کا ثواب پائے گا اور اس کے گزشتہ تمام گناہ معاف ہو جائیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس عظیم ثواب کو حاصل کے لیے اس بات کا خیال رکھنا ضروری ہے کہ کبھی ہمادی افطاری کی محفلوں میں ایسے کام نہ ہونے پائیں جو اس ثواب کو کم کر دیتے ہیں جیسے بیہودہ قسم کا خرچ اور اسراف، افطاری کی محفلوں میں غیبت اور ناجائز مزاح وغیرہ۔
انہوں نے تاکید کی کہ وہ مومنین جو مالی استطاعت رکھتے ہیں عمومی جگہوں جیسے مساجد وغیرہ میں سادہ اور کم خرچ افطاری کے مراسم برپا کریں اور ان میں محتاج اور فقیر افراد کو دعوت دیں تاکہ دنیا جان لے کہ اسلام محبت اور مہربانی کا دین ہے۔

این مطلب بدون برچسب می باشد.

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

دیدگاهتان را بنویسید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *