تازہ ترین

امام خمینی(رہ) کے ساتھی اور شاگرد، آیت اللہ محمدی گیلانی انتقال کر گئے

آیت اللہ محمد محمدی گیلانی چند ماہ بیماری کے ساتھ دست و پنجہ نرم کرنے کے بعد آخر کار انتقال کر گئے۔
امام خمینی (ع) کے درینہ ساتھی اور شاگرد گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے تہران کے ایک ہسپتال میں آئی سی یو میں زیر علاج تھے۔

شئیر
23 بازدید
مطالب کا کوڈ: 540

حضرت آیت اللہ محمدی گیلانی کا مختصر تعارف
آیت اللہ محمد محمدی گیلانی ۱۹۲۸ عیسوی میں صوبہ گیلان کے ایک دیہات ’’دعوی سرا‘‘ میں پیدا ہوئے اور پندرہ سال کی عمر میں گیلان کے شہر رودسر کے حوزہ علمیہ میں قدم رکھا اور حوزہ علمیہ کی ابتدائی تعلیم حاصل کرنا شروع کی۔ بعد از آں حوزہ علمیہ قم میں ہجرت کی اور اعلی سطح کی تعلیم حاصل کرنے میں مصروف ہوئے۔ ۱۲ سال آیت اللہ العظمیٰ بروجردی کے پاس فقہ کے درس خارج میں شرکت کی اور اسی دوران امام خمینی (رہ) کے پاس علم اصول کا درس پڑھا۔
آیت اللہ بروجردی، علامہ سید محمد حسین طباطبائی اور امام خمینی(رہ) آپ کے اساتید میں شمار ہوتے ہیں۔ آپ کے قلمی آثار میں ’’ قضا و قضاوت در اسلام‘‘، ’’امامت و خلافت در کتب و سنت‘‘، ’’قرآن و سنن الہی‘‘ اور ’’ترجمہ کتاب شفا ابو علی سینا‘‘ کا نام لیا جا سکتا ہے۔
آپ اسلامی انقلاب کے مجاہدین اور امام خمینی کے قریبی ساتھیوں میں سے تھے اور انقلاب اسلامی کی کامیابی کے بعد اسلامی عدلیہ کے سربراہ، سپریم کورٹ کے جج، مجلس خبرگان رہبری میں تہران کے نمائندے، مجمع تشخیص مصلحت نظام کے رکن اور نیز شورائے نگہبان(گارڈین کونسل) کے رکن رہے ہیں۔

این مطلب بدون برچسب می باشد.

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

دیدگاهتان را بنویسید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *