دہشت گردوں کا امام بارگاہ پر وار
کراچی : ایف سی ایریا کے علاقے میں قائم امام بار گاہ کے قریب دھماکے میں بچہ جاں بحق، خواتین اور بچوں سمیت 18 افراد زخمی ہوگئے، دو کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکا کریکر حملہ لگتا ہے، سیکیورٹی غفلت سے متعلق تحقیقات کر رہے ہیں۔ پولیس کے مطابق […]
کراچی : ایف سی ایریا کے علاقے میں قائم امام بار گاہ کے قریب دھماکے میں بچہ جاں بحق، خواتین اور بچوں سمیت 18 افراد زخمی ہوگئے، دو کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکا کریکر حملہ لگتا ہے، سیکیورٹی غفلت سے متعلق تحقیقات کر رہے ہیں۔
پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے فیڈرل کیپٹل ایریا (ایف سی ایریا) میں واقع درِ عباس امام بار گاہ کے قریب موٹر سائیکل سوار ملزمان اس وقت کریکر پھینک کر فرار ہوگئے جب وہاں خواتین کی مجلس اختتام پذیر ہوئی تھی، دھماکے میں ایک بچہ جاں بحق اور خواتین و بچوں سمیت 18 افراد زخمی ہوگئے جن میں دو کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
امدادی ٹیموں کے مطابق جاں بحق بچے کی لاش اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے، ہلاکتوں میں اضافے کا بھی خدشہ ہے۔
عینی شاہدین کے مطابق دہشت گردوں نے بم سے حملہ مجلس کے اختتام پر گھر جانے والی خواتین پر کیا۔
حملے کے بعد سیکیورٹی اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تفتیش کا آغاز کردیا، ایڈیشنل آئی جی مشتاق مہر کا کہنا ہے کہ بظاہر حملہ کریکر کا لگتا ہے تاہم تحقیقات جاری ہیں، سیکیورٹی غفلت سے متعلق بھی تفتیش کررہے ہیں، اہلکار غفلت میں مرتکب پایا گیا تو کارروائی کریں گے۔
سماء
این مطلب بدون برچسب می باشد.
دیدگاهتان را بنویسید