سیدہ زہراء(س) کی زندگی خواتین کے لئے نمونہ عمل ہے ، مقریرین
اس پروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حوزہ علمیہ قم کے برجستہ استاد حجت الاسلام والمسلمین یوسف عابدی نے کہا کہ سیدہ زہراء(س) کی زندگی خواتین کے لئے ایسے ہی نمونہ عمل ہے جیسے ختمی مرتبت حضرت محمد صلى اللہ عليہ وآلہ وسلم کا کردار و سیرت پوری انسانیت کے لئے مشعل راہ ہے۔ معصومہ عالم کا کردار ولادت سے شہادت تک اس قدر نورانی اور جاذبِ قلب و نظر ہے کہ خود رسول اکرم(ص) نے جناب فاطمہ(س) کی زندگی کو ہر دور اور ہر زمانے ميں اسوہ کامل قرار ديا ہے۔ ہمیں عملی طور پر سیدہ فاطمہ زہراء س کا پیروکار ہونا چاہیے.
انہوں نے جامعہ روحانیت بلتستان پاکستان کے یوم تاسیس کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جامعہ روحانیت بلتستان اللہ کی طرف سے ہمارے لیے ایک عظیم نعمت ہے اور جامعہ روحانیت کے سابق صدور کے زحمات قابل قدر اور قابل تحسین ہے ۔
علامہ یوسف عابدی نے آیت اللہ اعرافی کی بات نقل کرتے ہوئے کہا کہ جامعہ روحانیت بلتستان انقلاب اسلامی کے ثمرات میں سے ایک گراں بہاثمر ہے اور اسکی حفاظت ہم سب کی ذمہ داری ہے۔
پرگرام سے خطاب کرتے ہوئے جامعہ روحانیت بلتستان شعبہ مشہد کے صدر حجۃ الاسلام محمد حسین بہشتی نے کہا کہ جناب سیدہ ؑکے بارے میں فرامین پیغمبر ایسی حقیقت ہیں کہ جسے تمام مسلمان تسلیم کرتے ہیں۔
جناب سیدہؑ کا دختر رسول ہونے کے حوالے سے احترام اور عقیدت اپنی جگہ ہے لیکن ان کا یہ پہلو سب سے منفرد اور نمایاں ہے کہ وہ عالم نسواں کے لئے قیامت تک نمونہ عمل ہیں۔ اس کا مطلب ہے کہ انہوں نے دین فطرت کے اصولوں اور سیرت پیغمبر اکرم کی روشنی میں عمل اور اخلاق کے میدان میں زندگی کے جو اصول اور نقوش چھوڑے ہیں وہ دائمی اور ابدی ہیں کسی زمانے ‘ معاشرے یا علاقے تک مخصوص اور مختص نہیں ہیں۔
تقریب میں سابقہ صدور اور جامعہ روحانیت میں خدمات کرنے والے بعض افراد کی تجلیل اور جامعہ روحانیت بلتستان پاکستان کے قیام سے لیکر اب تک کی جدوجہد پر مبنی خصوصی تصویر کی جھلکیاں بھی دکھائی گئیں۔
دیدگاهتان را بنویسید