تازہ ترین

قائد انقلاب اسلامی: اسرائیل مسلمانوں کی خاموشی کا فائدہ اٹھا رہا ہے

 پیر کو تہران میں صدر حسن روحانی اور اس ان کی کابینہ کے وزراء سے ملاقات میں قائد انقلاب اسلامی ایران نے کہا در اصل غزہ میں قیامت ڈھائی جا رہی ہے۔

شئیر
27 بازدید
مطالب کا کوڈ: 571

انہوں نے کہا کہ غزہ میں فلسطینوں کے قتل عام سے امت مسلمہ اور مسلم حکومتوں کو بیدار ہو جانا چاہیئے اور اپنے اختلافات کو فراموش کر کے متحد ہوجانا چاہیئے۔

آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے غزہ میں افسوسناک واقعات، خاص طور پر خواتین اور بچوں کے قتل عام کے حوالے سے ایرانی صدر کے موقف اور حکومت کے اقدامات کی تائید بھی کی۔

سنیچر کو صدر روحانی نے ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا تھا کہ غزہ کی پٹی پر اسرائیلی جارحیت کو رکوانے کے لیے نا وابستہ تحریک کے تمام وسائل کو بروئے کار لائیں۔

صدر روحانی نے نا وابستہ تحریک کے صدر کی حیثیت سے تحریک کے اہم رکن ممالک کو فون بھی کیا تاکہ اسرائیلی جارحیت کو روکنے کے لیے عالمی برادری دباؤ ڈال سکے۔

غزہ کی پٹی پر آٹھ جولائی سے شروع ہوئے اسرائیل کے فضائی حملوں میں اب تک 200 سے زائد فلسطینی شہید اور 1300 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔
…….

 

این مطلب بدون برچسب می باشد.

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

دیدگاهتان را بنویسید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *