اس بیان میں آیا ہےکہ داعش کے یہ توہین آمیز اقدامات انسانیت کو پامال کرنے کے مترادف ہیں کیونکہ ہرانسان اپنی ان لوگوں کا احترام کرتا ہے جو اس دنیا سے گذر گئے ہیں۔ مفتی مصر نے کہا ہےکہ ہر انسان اپنے مقدسات کا بھی احترام کرتا ہے۔ مصر کے مفتی شوقی علام نے عراقی حکومت اور عالمی اداروں نیز یونسکو سے اپیل کی ہےکہ وہ عراق میں مقدس مقامات کے تحفظ کے لئے موثر اقدامات کریں۔
