تازہ ترین

حسینیہ کمیٹی کی جانب سے حسینیہ بلتستانیہ قم عظم الشان جشن کا اہتمام

جشن مولود کعبہ ؑ کی مناسبت سے حسینیہ کمیٹی کی جانب سے حسینیہ بلتستانیہ قم عظم الشان جشن کا اہتمام کیا گیا۔

شئیر
40 بازدید
مطالب کا کوڈ: 5745

جشن سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے صوبائی رہنماء علامہ ڈاکٹر مشتاق حسین حکیمی نے کہا کہ آج ہمیں حضرت علی المرتضیٰ کی تعلیمات پر عمل کرنے کی ضرورت ہیں تاکہ مسلمانوں اور اسلام کے خلاف ہونے والی سازشوں کا مکمل خاتمہ ہوسکے۔
انہوں نے کہا کہ حضرت علیؑ کی ذات پوری کائینات کے لئے نمونہ عمل ہے اگر کسی نے اس پر عمل کیا تو وہ کامیاب ہوئے اور جس نے رو گردانی کی تو وہ فنا ہوگئے.حضرت علی ؑ کی عظمت اور مقام و منزلت کا سب سے نورانی پہلو اسلام اور نبی اکرم ؐ کی ذات مقدس سے عشق و محبت ہے۔
انہوں نے کہا کہ حضرت امیر الموٴمنین علیہ السلام کا وجود مبارک ملک اور عوام کے حالات سے باخبر تھا مخصوصاً یتیموں، بیواؤں، غریبوں اور محتاجوں سے پل بھر کے لئے بھی غافل نھیں ھوتے تھے اور ساتھ ساتھ کبھی اپنی حکومت کے کارندوں اور امت اسلامیہ کو سبق دینے کے لئے ایک عام انسان کی طرح کام کیا کرتے تھے۔

این مطلب بدون برچسب می باشد.

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

دیدگاهتان را بنویسید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *