تازہ ترین

جامعہ روحانیت بلتستان شعبہ خواہران کی جانب سے انعامی مقابلے کا انعقاد

جامعہ روحانیت بلتستان شعبہ خواہران کی جانب سے انعامی مقابلے کا انعقاد
حدیث عشق دو باب است،کربلا و دمشق
یکے  حسینؑ  رقم   کرد  و   دیگرے زینبؓ
 شعبہ خواہران جامعہ روحانیت بلتستان کی جانب سے بروز جمعہ 8 ربیع الاول روز شہادت امام حسن عسکری علیہ السلام، جناب زینب کبری سلام اللہ علیہا کے آثار و افکار پر مبنی خطبہ کا انعامی مقابلہ منعقد کیا گیا۔

شئیر
47 بازدید
مطالب کا کوڈ: 5901

زینب حسینیت کی بقا کا پیام ہے
زینب کلامِ عکسِ امام الکلام ہے
زینب یزیدیت سے عداوت کا نام ہے
زینب دراصل فاتحِ دربارِ شام ہے
لہجے میں مرتضیٰ کے وہ جب بولنے لگی
بنیادِ ظلم وجورو جفا ڈولنے لگی
 ترویج افکار زینبی اور دختران ملت کو کردار زینبی سے روشناس کرانے کے لئے جامعہ روحانیت شعبہ خواہران کی جانب سے حضرت زینب کبری سلام اللہ علیہا کے آثار اور افکار پر مبنی  خطبہ کا انعامی مقابلہ منعقد کیا گیا جس میں خواہران کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب انعامات 17 ربیع الاول عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے عظیم اور پروقار جشن کے موقع پر انجام پائے گی۔
اس مقابلے کا پہلا انعام مشہد مقدس کا اہل خانہ کے ساتھ زیارتی سفر ہے اور ساتھ ہی دیگر ممتازین اور شرکت کرنے والوں میں نفیس نقدی اور غیر نقدی انعامات بھی تقسیم کئے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

دیدگاهتان را بنویسید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *